طورخم بارڈر: پاک افغان سرحد کی بار بار بندش، آخر وجہ کیا ہے؟
👁️ 140 بار دیکھا گیا
طورخم بارڈر: پاک افغان سرحد کی بار بار بندش، آخر وجہ کیا ہے؟
پشاور (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) سرحدی بندش کی وجہ سے دونوں ممالک کے مابین آمد ورفت اور اشیا خورد و نوش کی سپلائی معطل، دونوں جانب کام کرنے والے مزدوروں، ڈرائیورز، معاون عملے اور مقامی افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
پاکستان اور افغانستان کے حکام کے مابین سرحد پر تعمیراتی کاموں کے تنازعے کی وجہ سے طورخم سرحد کے اطراف سرحدی گیٹ آمدورفت کے لیے بند کردیے گئے۔ سرحد بندش کی وجہ سے خوردنی اشیا سمیت دیگر اشیائے ضرورت سے بھرے سینکڑوں ٹرک سڑک کے کنارے کھڑے ہیں۔طورخم بارڈر کی بندش سے اطراف کے تاجروں کو شدید مالی نقصانات
سرحد کھولنے کے لیے دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کے مابین مذاکرات ناکام ہوگئے۔ ان مذاکرات کے بعد افغان حکام نے کابل حکومت سے مشاورت کے لیے وقت مانگا ہے تاہم سرحد پرتنازعے کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستانی حکام نے مقامی آبادی کومحفوظ مقام پرمنتقل ہونے کی ہدایت دی ہے جبکہ بعض سرکاری عملے کو بھی اپنے دفاترسرحد کے حدود سے فاصلے پرلے جانے کا حکم دیا گیا ہے۔
کشیدگی کب شروع ہوئی؟
کشیدگی اس وقت شروع ہوئی جب افغان بارڈر منیجمنٹ کے اہلکار ممنوعہ علاقے میں چیک پوسٹ تعمیر کرنا چاہتے تھے۔ منع کرنے پر دونوں طرف کے حکام کے مابین تلخ کلامی ہوئی جس کے نتیجے میں طورخم گیٹ کو ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند کردیا گیا۔ گیٹ بندش کی وجہ سے دونوں جانب سینکڑوں مال بردارگاڑیاں پھنس کررہ گئیں۔ تجارتی سرگرمیاں معطل ہونے کی وجہ سے سینکڑوں کی تعداد میں مزدور اورٹرک ڈرائیورز پریشانی کا شکار ہوگئے ۔ ٹرک ڈرائیور عبدالحسیب نے رابطہ کرنے پر بتایا، ”بارڈر کے دونوں جانب نقصان عوام کو ہورہا ہے۔ ان ٹرکوں میں زیادہ ترسبزی اور پھل ہیں جبکہ خوردنی اشیا ہیں جسکے خراب ہونے کا خدشہ ہے۔‘‘
انہوں نے بتایا کہ ٹرکوں کے زیادہ دن کھڑے رہنے سے کرایہ بھی بڑھ جاتا ہے جبکہ ساتھ آنے والے مزدوروں کے معاوضےمیں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ایسے میں جب یہ سبزی اوردیگراشیا افغانستان پہنچ جاتی ہیں تو زیادہ ترخراب ہونے کی وجہ پھینک دی جاتی ہیں۔ باقی کی قیمت بڑھا دی جاتی ہے اور اسکا بوجھ عام شہریوں پرڈالا جاتا ہے۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے حکام جلد ہی سرحد کھولنے کے لیے اقدامات کریں گے۔
کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس کی مشکلات
پاک افغان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدرضیاالحق سرحدی نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ”طورخم سرحد کی بندش عوام کے لیے مشکلات کا باعث بن رہا ہے۔ نہ صرف تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں بلکہ سرحد کے دونوں جانب سینکڑوں کی تعداد میں مرد خواتین بچے اور بیمار افراد پھنسے ہوئے ہیں۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ دونوں جانب ڈھائی ہزار سے زیادہ ٹرک روک دیے گئے ہیں ان بھری گاڑیوں کو اگر بروقت نہیں پہنچایا گیا تو کروڑوں روپے کانقصان ہوگا۔ ضیا سرحدی کا کہنا تھا کہ آئے دن پاک افغان سرحد طورخم کی طویل بندش سے دونوں ممالک کے شہریوں اور تاجروں کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے دونوں ممالک کے حکام بیٹھ کر باہمی افہام وتفہیم سے اس مسئلے کو مستقل بنیادوں پرحل کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔‘‘
مزدوروں اور ٹرک ڈرائیوروں کا اعلان
طورخم سرحد پر یومیہ اجرت پرکام کرنے والے مزدوروں نے اعلان کیا ہے کہ سرحد نہ کھولنے کے خلاف وہ احتجاجی مارچ کریں گے۔ مزدوراتحاد کے صدر حضرت اسلام شنواری کا کہنا تھا،” ہم دیگر لوگوں سے بھی رابطے میں ہیں اگر سرحد اسی طرح بند رہی تو ہم یومیہ مزدوروں، ڈرائیوروں اور کسٹم کلیئرنس ایجنٹس کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم طورخم تک پرامن مارچ کریں گے اوراعلیٰ حکام سے سرحد کھولنے کا مطالبہ کریں گے۔‘‘
پاک افغان سرحد کی بار بار بندش
نومبر 2023ء سے پاکستان اورافغانستان کے تعلقات میں تناؤ پیدا ہوا ہے اور اس میں وقت کے ساتھ ساتھ اضافہ بھی دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اس کشیدگی میں اس وقت بھی اضافہ ہوا جب پاکستان نے یہاں غیر قانونی افغان باشندوں کو ملک بدر کرنا شروع کیا۔ پاکستان کے دیگر صوبوں میں رہائش پذیر 8 لاکھ سے زیادہ افغان باشندوں کو پاکستان سے نکالا گیا جبکہ جون 2025ء کے بعد مزید افغان باشندوں کو پاکستان سے نکالنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کو حساس ٹیکنالوجی فروخت کرنے پر ایرانی نژاد امریکی گرفتار
04/June/2026 👁️ 29 بار دیکھا گیا
سعودی عرب نے کویت اور بحرین پر حملوں کو ایرانی جارحیت قرار دے دیا
04/June/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
امریکی ایوان نمائندگان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کر لی
04/June/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
04/June/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
03/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
روس کے زیرِ قبضہ یوکرینی علاقے میں بس پر ڈرون حملہ، 8 افراد ہلاک، 11 زخمی
03/June/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8783 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4465 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3192 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2366 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2051 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1862 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C