عالمی قوتیں ہمارے معاشرے سے مدارس کا تصور ختم کرنا چاہتی ہیں، مولانا فضل الرحمٰن
👁️ 141 بار دیکھا گیا
عالمی قوتیں ہمارے معاشرے سے مدارس کا تصور ختم کرنا چاہتی ہیں، مولانا فضل الرحمٰن
کراچی (ڈیلی اردو/این این آئی) مرکزی امیر جے یوآئی اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ دینی مدارس امت کے محسن ادارے ہیں ، ہم مدارس کے محافظ و امین ہیں جمعیت علما اسلام علوم نبوت کا پرچار کرنے والے مدارس کے تحفظ ، بقا اور سلامتی کیلئے ہر اول دستے کا کردار ادا کرے گی، عالمی قوتوں کو مدارس کا وجود برداشت نہیں، خیر خواہانہ انداز میں ہمیں دین کی رہنمائی سے بے نیاز کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
ان خیالات کا اظہار جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ ان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب ایک شام مولانا فضل الرحمن کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جامعہ کے طلبہ و اساتذہ نے ان کا شاندار استقبال کیا اور مہتمم جامعہ مولانا نعمان نعیم نے دینی وسیاسی خدمات کے اعتراف میں مولانا کو جامعہ کی جانب سے یادگار شلیڈ پیش کی اور ان کی جامعہ آمد پر شکریہ ادا کیا، اس موقع پر جامعہ کے مہتمم مولانا نعمان نعیم ،نائب مہتمم مولانا فرحان نعیم ،جے یو آئی کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ راشد خالد محمود سومرو جے یوآئی آزاد کشمیر کے امیر مولانا سعید یوسف،شیخ الحدیث مولانا عبدالحمیدخان غوری، قاری عبدالمنان، مولانا غلام رسول، مولانا سیف اللہ ربانی سمیت دیگرملکی و غیرملکی اساتذہ کرام شریک تھے،جبکہ جامعہ علوم الاسلامیہ علامہ بنوریہء ماڈل ٹاؤن کے مولانا امداد اللہ، جے یو آئی کے محمد اسلم غوری، مولانا عبدالکریم عابد،ڈاکٹر نصیرالدین سواتی ، مولانا مولاناسمیع الحق سواتی، سید حماد اللہ شاہ، بزنس فورم کے مولانا امین اللہ، بابر قمر عالم، مولانا فخرالدین رازی سمیت جے یوآئی کے دیگر عہدیداران موجود تھے۔
اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مدارس کا قیام کا مقصد دینی تشخص اور تعلیمات کی ترویج اشاعت ہے،جس وقت انگریز کی حکومت تھی اس نے دینی مدرسہ اور مولوی کے حوالے سے غلط تاثر قائم کیا اور مدارس کے طلبہ کو بے وقعت کرنے کی کوشش کی لیکن اکابرین نے اس سلسلے کو بغیر خوف وخطر کو چلایا، آج بھی تاثر دیا جاتا ہے مولوی خطرناک اور دہشتگرد ہیں ایسے واقعات بھی ہوئے جن کا سہارہ لیکر یہ پروپیگنڈہ ہوا، گزشتہ بیس سال سے ہم انتہائی کربناک حالات سے گزرے ہیں، عالمی قوتوں کی خواہش ہے ہمارے معاشرے سے مدارس کا تصور ختم کیاجائے، کیونکہ مدرسہ کا تصور ختم ہوجائے تو سیاست شریعہ کا تصور ختم ہوجائے گا
انہوں کہا کہ ہمیں لوگ دین کی رہنمائی سے بے نیاز کرنے کی کوشش کررہے ہیں مذہب کیخلاف ایک اعصابی جنگ چھیڑ دی گئی جس کا مقابلہ ہمیں باہم اتفاق واتحاد اور اعتماد سے کرنا ہے
انہوں نے کہا خیر خواہانہ انداز میں کہا جاتا ہے ہم مدارس کے طلبہ کو عصری تعلیم دیں گے سرکاری نوکری دیں گے میں پوچھتا ہوں ستر سالوں میں آپ کہاں تھےآج مدارس کی یاد آئی ہمیں آپ پر اعتماد نہیں پہلے اعتماد بحال کریں، انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت آئی تو دیندار طبقہ بھی خوش فہمی میں مبتلا تھا آج اصل مقاصد کھل کر سامنے آرہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ علما اپنے خیراہ اور بدخواہوں کو سمجھیں محلاتی سازشوں کاحصہ نہ بنیں آج بھی فیصلے بند کمروں میں ہی ہوتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ ناکام، 4 حملہ آور ہلاک
03/June/2026 👁️ 281 بار دیکھا گیا
امریکی طیاروں نے ایک بار پھر ایران میں فضائی حملے کیے، پاسداران انقلاب کی جوابی کارروائیاں
03/June/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
ٹانک میں دہشت گردوں کی فائرنگ، چھٹی پر آیا پولیس اہلکار ہلاک
03/June/2026 👁️ 154 بار دیکھا گیا
جزوی جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپیں جاری
03/June/2026 👁️ 326 بار دیکھا گیا
بنوں: دہشت گردوں نے گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی، پشاور میں دھماکا
03/June/2026 👁️ 274 بار دیکھا گیا
لبنان میں طویل المدتی اسرائیلی قبضہ ناقابلِ قبول ہے، فرانس
03/June/2026 👁️ 474 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8783 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4464 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3190 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2366 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2049 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1861 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C