عدن میں صدارتی محل پر حوثی میزائل حملہ، 5 افراد ہلاک اور 16 زخمی، یمنی حکومت
👁️ 74 بار دیکھا گیا
عدن میں صدارتی محل پر حوثی میزائل حملہ، 5 افراد ہلاک اور 16 زخمی، یمنی حکومت
عدن(ڈیلی اردو)یمن کی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی شہر عدن میں صدارتی کمپلیکس قصر المعاشیق پر حوثی باغیوں کے میزائل حملے میں 5 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں کمپلیکس کی سکیورٹی پر مامور اہلکار اور شہری ملازمین شامل ہیں۔
اسکائی نیوز عربیہ کے مطابق یمن کے وزیر صحت قاسم محمد بحیبح نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں جانی نقصان کی تصدیق کی۔ ان کا کہنا تھا کہ حملہ سرکاری کمپلیکس کو نشانہ بنا کر کیا گیا۔ یمنی حکومت نے اس واقعے کو دسمبر 2020 میں عدن کے ہوائی اڈے پر ہونے والے حملے سے مشابہ قرار دیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایک یمنی وزیر نے بتایا کہ حوثیوں نے سعودی حمایت یافتہ درع الوطن فورسز کے مرکز پر تین میزائل داغے، جبکہ صدارتی کمپلیکس میں سعودی قیادت میں قائم فورسز کے ہیڈکوارٹر کو دو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ دوسری جانب حوثی فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے کہا کہ ان کی فورسز نے عدن میں سعودی فوجی آپریشنز کے مرکز کو نشانہ بنایا۔
رپورٹس کے مطابق حوثی باغیوں نے یمن کے شہر مأرب پر بھی متعدد بیلسٹک میزائل داغے، جبکہ تعز شہر کے مغربی اور جنوبی مضافات میں حوثیوں اور حکومتی فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ تعز کے اطراف لڑائی اور شہر کی ناکہ بندی کے باعث ہزاروں خاندان نقل مکانی کرچکے ہیں، جبکہ خوراک اور دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی بھی متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔
یمن کے وزیراعظم شائع الزندانی نے کہا ہے کہ حکومت شہریوں کے درمیان رہ کر اپنی ذمہ داریاں ادا کرتی رہے گی۔ یمن میں حالیہ لڑائی کے دوران مختلف محاذوں پر حملوں میں اضافے کے باوجود زمینی صورتحال کی آزادانہ تصدیق مشکل ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11911 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9261 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C