عراق: جنوب نینویٰ میں داعش کی چھوڑی بارودی ڈیوائس کا دھماکا، 2 فوجی ہلاک
👁️ 147 بار دیکھا گیا
عراق: جنوب نینویٰ میں داعش کی چھوڑی بارودی ڈیوائس کا دھماکا، 2 فوجی ہلاک
بغداد(ڈیلی اردو) عراق کے صوبہ نینویٰ کے جنوبی علاقے میں داعش کی چھوڑی ہوئی بارودی ڈیوائس کے دھماکے میں عراقی فوج کے 2 اہلکار ہلاک جبکہ 2 دیگر زخمی ہوگئے۔
عراقی وزارت دفاع کے مطابق واقعہ ساتویں انفنٹری ڈویژن کے 27ویں بریگیڈ کے ذمہ داری والے علاقے میں راوہ کے شمالی صحرائی حصے میں پیش آیا، جہاں فوجی اہلکار تلاشی اور سرچ آپریشن میں مصروف تھے۔
وزارت دفاع کے بیان کے مطابق کارروائی کے دوران داعش کے دور کی باقیات میں شامل ایک بارودی ڈیوائس پھٹ گئی، جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
عراقی حکام کے مطابق ملک میں داعش کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیوں کے باوجود بعض علاقوں میں تنظیم کی جانب سے ماضی میں نصب کی گئی بارودی ڈیوائسز اور دیگر جنگی باقیات اب بھی سیکیورٹی فورسز کے لیے خطرہ بنی ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی عراقی سیکیورٹی فورسز نے کرکوک کے شمالی علاقے التون کوپری میں داعش سے وابستہ 2 خودکش حملہ آوروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
داعش نے 2014 میں نینویٰ کے دارالحکومت موصل سمیت عراق کے وسیع علاقوں پر قبضہ کرلیا تھا، تاہم عراقی سیکیورٹی فورسز نے بین الاقوامی اتحاد کی معاونت سے 2017 میں تنظیم کے زیر قبضہ تمام بڑے شہری علاقوں کو واپس لے لیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9263 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C