عراقی صدر برہم صالح کا امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات، غیرملکی فوجیوں کے انخلا پر تبادلہ خیال
👁️ 71 بار دیکھا گیا
عراقی صدر برہم صالح کا امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات، غیرملکی فوجیوں کے انخلا پر تبادلہ خیال
ڈیووس (ڈیلی اردو) عراقی صدر برہم صالح نے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی ہے اور ان سے اپنے ملک سے غیر ملکی فوجیوں کے انخلا سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
جنوری کے اوائل میں عراق نے امریکا سے اپنے فوجیوں کو نکالنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن واشنگٹن نے اس کے اس مطالبے کو مسترد کردیا تھا۔
عراقی ایوان صدر کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ’’ دونوں صدور کی ملاقات میں غیرملکی فوجیوں کی تعداد میں کمی اور عراقی عوام کے ملک کی خود مختاری کے تحفظ سے متعلق مطالبات کے احترام کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔‘‘
وائٹ ہاؤس نے بھی اس ملاقات کے بارے میں ایک بیان جاری کیا ہے اور اس میں کہا ہے کہ ’’صدر ٹرمپ اور ان کے عراقی ہم منصب نے ملک میں امریکی فوج کے کردار کو جاری رکھنے سے اتفاق کیا ہے۔‘‘
وائٹ ہاؤس نے مزید کہا ہے کہ ’’ دونوں لیڈروں نے امریکا اور عراق کے درمیان اقتصادی اور سکیورٹی کے شعبے میں شراکت داری اور داعش کے خلاف جنگ میں تعاون جاری رکھنے سے اتفاق کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے امریکا کی جانب سے ایک خود مختار، مستحکم اور خوش حال عراق کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔‘‘
واضح رہے کہ عراق کی پارلیمان نے پانچ جنوری کو ایک غیرپابند قرارداد کی منظوری دی تھی۔ اس میں حکومت سے یہ کہا گیا تھا کہ وہ عراق میں غیرملکی فوجیوں کی موجودگی کا خاتمہ کرے۔ اس نے یہ قرارداد 3 جنوری کو دارالحکومت بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے نزدیک امریکا کے ایک ڈرون میں ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی ملیشیا الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس کی شہادت کے ردعمل میں منظور کی تھی۔
ایران نے قاسم سلیمانی کی موت کا انتقام لینے کے لیے عراق میں امریکی فوج کے دو اڈوں پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا تھا۔ اس حملے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا تھا۔
عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے پارلیمان میں قرارداد کی منظوری کے بعد امریکا سے باضابطہ طور پر کہا تھا کہ وہ اپنے فوجیوں کو واپس بلائے لیکن ٹرمپ انتظامیہ نے ان کی یہ اپیل مسترد کردی تھی اور الٹا یہ کہا تھا کہ عراق میں معاہدہ شمالی اوقیانوس کی تنظیم (نیٹو) کے مشن کی توسیع پر غور کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی : نجی کانوں سے اغوا کیے گئے تمام 7 افراد بحفاظت بازیاب
06/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
شام :وزارت دفاع سے منسوب بھرتی فارم پر مذہبی سوالات، سوشل میڈیا پر شدید بحث
06/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں امن و استحکام معاشی ترقی کی بنیاد ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
06/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک
06/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
کوئٹہ : شالکوٹ تھانے پر دستی بم حملہ، پولیس اہلکار اور راہگیر زخمی
06/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
شام : سابق فوجی افسر جلال کامل صقر گرفتار، جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام
06/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7391 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C