عمان کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر ایران کا میزائل حملہ
👁️ 544 بار دیکھا گیا
عمان کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر ایران کا میزائل حملہ
تہران/مسقط (ڈیلی اردو) عمان کے ساحل کے قریب ایک آئل ٹینکر کو میزائل حملے میں نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں جہاز میں آگ بھڑک اٹھی۔ ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی (IRIB) نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حملہ ایرانی میزائلوں کے ذریعے کیا گیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق قطر کے آئل ٹینکر "الرقایات" نے امریکی بحریہ کی مدد سے آبنائے ہرمز میں عمانی راستے سے گزرنے کی کوشش کی، تاہم مبینہ طور پر متعدد انتباہات نظر انداز کرنے کے بعد اسے نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (UKMTO) نے تصدیق کی ہے کہ اسے عمان کے شہر لیما کے مشرق میں تقریباً آٹھ بحری میل کے فاصلے پر ایک بحری واقعے کی اطلاع موصول ہوئی۔
UKMTO کے مطابق جنوب کی جانب سفر کرنے والے ایک آئل ٹینکر کو اس کے بائیں جانب سے ایک نامعلوم میزائل لگا، جس کے بعد جہاز میں آگ بھڑک اٹھی۔ ادارے کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان یا ماحولیاتی آلودگی کی اطلاع نہیں ملی۔
برطانوی ادارے نے خطے میں موجود تمام تجارتی جہازوں کو احتیاط برتنے اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی فوری اطلاع دینے کی ہدایت کی ہے۔
یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت اور سکیورٹی صورتحال پر شدید توجہ مرکوز ہے۔ شپنگ ڈیٹا کے مطابق جاپان سے منسلک 10 بحری جہازوں پر مشتمل ایک بیڑا حالیہ دنوں میں آبنائے ہرمز سے گزر رہا تھا، جس میں ایک بڑا آئل ٹینکر، کیمیائی مواد لے جانے والے دو ٹینکر، گاڑیاں منتقل کرنے والا جہاز اور ایک کنٹینر بردار جہاز شامل تھے۔
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت کے لیے اپنے قریب ایک مخصوص بحری راستہ مقرر کر رکھا ہے، جبکہ عمان نے بھی اپنے ساحل کے قریب ایک راستہ مختص کیا ہے۔
عمان کی جانب سے عارضی بحری راستہ قائم کرنے کے اعلان کے بعد ایران کے پاسداران انقلاب نے خبردار کیا تھا کہ ایرانی راستہ ہی محفوظ ہے اور قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔
تاہم، آئل ٹینکر پر حملے سے متعلق ایرانی دعوے کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9261 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C