عید میلاد النبیﷺ آج مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے
👁️ 153 بار دیکھا گیا
عید میلاد النبیﷺ آج مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے
لاہور (ڈیلی اردو) ملک بھر میں عید میلاد النبیﷺ آج مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے، عاشقانِ رسولﷺ نے گھروں اورگلیوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا۔
عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں ملک بھر میں جلوس نکالے جائیں گے جبکہ ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا جبکہ اہلکاروں کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئیں ہیں۔
عید میلاالنبیﷺ پر ہر سو درود و سلام کی صدائیں بلند ہیں، مبارک دن کی مناسبت سے وفاقی دارالحکومت میں31 توپوں کی سلامی دی گئی جبکہ چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی، لاہور میں بھی عید میلاد النبیﷺ پر دن کے آغاز پر 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے یاد گار شہداء پر سلامی پیش کی، پاک فوج کے جوانوں کے اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے، فضا فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔
پشاور میں بھی جشن عید میلادالنبیﷺ جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے،جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور کرنل شیر خان سٹیڈیم میں دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔
دوسری جانب سندھ میں ایک روز کے لئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، محکمہ داخلہ سندھ نے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی کانوٹی فکیشن جاری کردیا۔
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق عید میلادالنبیﷺ کے موقع پرڈبل سواری پرپابندی لگائی گئی، سندھ حکومت نے صوبے میں ایک روز کے لیے موٹر سائکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگائی ہے۔ خواتین، بزرگ، صحافی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو استثنی حاصل ہوگا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9263 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C