غزہ: خان یونس میں اسرائیلی فضائی حملے میں خاتون ڈاکٹر سمیت 9 بچے ہلاک
👁️ 586 بار دیکھا گیا
غزہ: خان یونس میں اسرائیلی فضائی حملے میں خاتون ڈاکٹر سمیت 9 بچے ہلاک
غزہ (ڈیلی اردو/بی بی سی /اے ایف پی) غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی فضائی حملے میں ایک خاتون ڈاکٹر کے گھر کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ان کے 10 میں سے 9 بچے ہلاک ہو گئے۔
بی بی سی کو یہ خبر ناصر ہسپتال نے دی ہے جہاں ڈاکٹر اعلا النجار کام کرتی ہیں۔
ہسپتال کے مطابق ڈاکٹر النجار کے شوہر اور ایک بچہ بچ گئے تاہم وہ زخمی ہیں۔ ہسپتال میں خدمات انجام دینے والے برطانوی سرجن گریم گروم نے بتایا کہ انھوں نے ڈاکٹر النجار کے 11 سالہ زندہ بچ جانے والے بیٹے کا آپریشن کیا ہے۔
اس واقعے کی ایک ویڈیو جو حماس کے زیرِ انتظام وزارت صحت کے ڈائریکٹر نے شیئر کی اور بی بی سی نے اس کی تصدیق کی ہے، اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خان یونس میں حملے کے بعد ملبے سے بچوں کی لاشیں نکالی جا رہی ہیں جو آگ سے جھلس چکی ہیں۔
بی بی سی نے اسرائیلی فوج سے اس واقعے پر تبصرے کے لیے رابطہ کیا ہے۔
ہفتے کے روز اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں 100 سے زائد مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔
وزارت صحت کے مطابق ان حملوں میں سنیچر کی دوپہر تک کم از کم 74 افراد ہلاک ہوئے۔
وزارت صحت کے ڈائریکٹر ڈاکٹر منیر البورش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ النجار خاندان کے گھر کو اُس وقت نشانہ بنایا گیا جب ڈاکٹر النجار کے شوہر حمدی انھیں ہسپتال چھوڑ کر واپس گھر پہنچے ہی تھے۔
ڈاکٹر البورش کے مطابق ڈاکٹر النجار کے سب سے بڑے بچے کی عمر صرف 12 سال تھی۔
برطانوی سرجن وکٹوریا روز کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں گروم نے بتایا کہ بچوں کے والد جو خود بھی ہسپتال میں ڈاکٹر ہیں، شدید زخمی حالت میں ہیں۔ ان کے بارے میں بتایا گیا کہ ان کا نہ کوئی سیاسی تعلق ہے، نہ فوجی، اور نہ ہی وہ سوشل میڈیا پر نمایاں شخصیت ہیں۔
گروم نے ڈاکٹر النجار کے ساتھ پیش آئے واقعے کو ’ناقابلِ تصور المیہ‘ قرار دیا۔
جمعے کی دوپہر غزہ کے حماس کے زیرِ انتظام سول ڈیفنس ادارے کے ترجمان محمود باسل نے ٹیلیگرام پر بتایا کہ ان کی ٹیم نے النجار خاندان کے گھر، جو ایک پٹرول پمپ کے قریب واقع ہے، سے آٹھ لاشیں اور متعدد زخمیوں کو نکالا۔
ابتدائی طور پر ناصر ہسپتال نے فیس بک پر آٹھ بچوں کی ہلاکت کی اطلاع دی، جسے دو گھنٹے بعد نو بچوں سے اپ ڈیٹ کر دیا گیا۔
ایک اور ڈاکٹر یوسف ابو الرِیش نے وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا کہ جب وہ آپریشن تھیٹر پہنچے تو ڈاکٹر النجار وہاں اپنے زندہ بچ جانے والے بیٹے کی حالت جاننے کے انتظار میں موجود تھیں اور انھوں نے کوشش کی کہ انھیں تسلی دے سکیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی جانب سے شئیر کردہ ایک ویڈیو میں ان کے رشتہ دار یوسف النجار نے کہا: ’بس کرو اور ہم پر رحم کرو۔‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 8 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9262 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C