غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں 7 غیر ملکی امدادی کارکن ہلاک
👁️ 204 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں 7 غیر ملکی امدادی کارکن ہلاک
غزہ (ڈیلی اردو/رائٹرز/ڈی ڈبلیو/اے پی) ’ورلڈ سنٹرل کچن‘ نامی امدادی تنظیم کے مطابق اس کے سات کارکن اسرائیلی فوج کے ایک فضائی حملے میں مارے گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کی مکمل چھان بین کر رہی ہے۔
ورلڈ سنٹرل کچن (ڈبلیو سی کے) کی طرف سے آج منگل دو اپریل کو بتایا گیا کہ اس نے اپنے سات کارکنوں کی ہلاکت کے بعد غزہ میں اپنی امدادی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔ ڈبلیو سی کے نے اس اسرائیلی حملے کو جانتے بوجھتے نشانہ بنانا قرار دیا ہے۔
World Central Kitchen is devastated to confirm seven members of our team have been killed in an IDF strike in Gaza. Read our full statement on the loss of our team members here: https://t.co/gsijamzfMU pic.twitter.com/PtQCxX5XrW
— World Central Kitchen (@WCKitchen) April 2, 2024
اس حملے کے بارے میں ابتدائی رپورٹیں غزہ کے میڈیا آفس کی طرف سے جاری کی گئی تھیں، تاہم اس ہسپانوی تنظیم نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مرنے والوں میں آسٹریلیا، پولینڈ اور برطانیہ کے شہریوں کے علاوہ ایک فلسطینی اور امریکہ اور کینیڈا کی دوہری شہریت رکھنے والا ایک کارکن بھی شامل ہیں۔
‘ڈبلیو سی کے‘ کے مطابق اس کے اسٹاف کے ارکان دو بکتر بند گاڑیوں میں سفر کر رہے تھے جن پر واضح طور پر ڈبلیو سی کے لکھا ہوا تھا اور ان کے اس سفر سے اسرائیلی دفاعی افواج بھی مطلع تھیں، تاہم ان کی گاڑیوں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ دیر البلا میں موجود اس تنظیم کے گودام سے روانہ ہوئے۔
ورلڈ سنٹرل کچن کی سربراہ ایرِن گور کے مطابق، ”یہ صرف ‘ڈبلیو سی کے‘ کے خلاف حملہ نہیں ہے، یہ انسانی بنیادوں پر کام کرنے والی تنظیموں پر حملہ ہے جو انتہائی سنگین حالات میں کام کر رہی ہیں اور جہاں خوراک کو بطور ایک جنگی ہتھیار استعمال کیا جا رہا ہے۔‘‘
ان کا مزید کہنا تھا، ”میں دکھ اور صدمے میں ہوں کہ ہم، ورلڈ سنٹرل کچن اور دنیا نے، آئی ڈی ایف کی طرف سے ایک ہدف بنا کر کیے گئے حملے کے سبب خوبصورت زندگیاں کھو دیں۔‘‘
ڈبلیو سی کے کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایرن گور کا مزید کہنا تھا، ”لوگوں تک خوراک پہنچانے کے لیے ان کے دل میں جو محبت تھی، یہ ثابت کرنے کے لیے کہ انسانیت ہر چیز سے اوپر ہے، انہوں نے جس عزم کا مظاہرہ کیا اور لاتعداد لوگوں کی زندگیوں پر انہوں نے جو اثر ڈالا، اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور اچھے الفاظ میں یاد کیا جائے گا۔‘‘
اسرائیلی دفاعی افوج (آئی ڈی ایف) کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ ”اس تکلیف دہ واقعے کے پیچھے کارفرما صورت حال کو سمجھنے کے لیے اعلیٰ ترین سطح پر مکمل چھان بین‘‘ کر رہی ہیں۔
اس بیان میں مزید کہا گیا ہے، ”آئی ڈی ایف، انسانی بنیادوں پر امداد کی محفوظ فراہمی کو یقنی بنانے کے لیے بھرپور کوشش کرتی ہے اور وہ غزہ کے لوگوں تک خوراک اور دیگر انسانی امدادی اشیا پہنچانے کے لیے ڈبلیو سی کے کی کوششوں میں قریبی معاونت کرتی آئی ہے۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 26 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9263 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C