غزہ پر اسرائیلی حملہ، حماس کے رہنما علی العمودی کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
👁️ 100 بار دیکھا گیا
غزہ پر اسرائیلی حملہ، حماس کے رہنما علی العمودی کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
غزہ(ڈیلی اردو) غزہ شہر کے مغربی علاقے میں اسرائیلی فضائی حملے میں 5 فلسطینی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، جبکہ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے کا اصل ہدف حماس کے اہم رہنما علی العمودی تھے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق حملہ اس وقت کیا گیا جب علی العمودی مبینہ طور پر حماس کی جانب سے سرگرمیوں کے لیے استعمال کیے جانے والے ایک اپارٹمنٹ میں موجود تھے۔ تاہم اسرائیلی حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ حملے میں علی العمودی ہلاک ہوئے یا نہیں۔
مقامی حکام کے مطابق حملہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب غزہ شہر کے مغربی حصے میں واقع الرمال محلے کی الاصالہ عمارت کے ایک اپارٹمنٹ پر کیا گیا۔ حملے کے نتیجے میں عمارت کے مذکورہ فلیٹ کو شدید نقصان پہنچا اور وہاں آگ بھڑک اٹھی۔
الشفا میڈیکل کمپلیکس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ حملے کے بعد اسپتال میں 5 لاشیں اور متعدد زخمی لائے گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں چار خواتین اور ایک نوجوان شامل ہیں، جبکہ خواتین میں دو بیٹیاں اور ان کی مائیں شامل تھیں۔
غزہ کی سول ڈیفنس کے ترجمان محمود بصل کے مطابق نشانہ بنائے گئے اپارٹمنٹ پر دو میزائل براہ راست لگے، جس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی اور عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔ حملے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9263 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C