غزہ کے النصر ہسپتال میں آکسیجن ختم ہونے سے 4 مریض ہلاک
👁️ 172 بار دیکھا گیا
غزہ کے النصر ہسپتال میں آکسیجن ختم ہونے سے 4 مریض ہلاک
غزہ (ڈیلی اردو/اے پی/ڈی ڈبلیو/رائٹرز) اسرائیلی فوج کو مصدقہ اطلاعات ملی تھیں کہ حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کو جنوبی غزہ کے اسی ہسپتال میں چھپا رکھا ہے۔ یو این ایچ سی آر نے کہا ہے کہ رفح پر حملے کی صورت میں پناہ گزینوں کا انخلا ایک تباہی ہو گی۔
جنوبی غزہ کے مرکزی النصر ہسپتال میں اسرائیلی دفاعی افواج کی اسپیشل کارروائی کی وجہ سے مریضوں اور عملے کے سینکٹروں اراکین میں افراتفری پھیل گئی۔ اسی دوران غزہ میں حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کے حکام نے آج جمعے کے روز بتایا کہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں موجود چار مریض کی آکسیجن منقطع ہونے کے بعد موت ہوگئی۔
اسرائیلی فوجی اس ہسپتال کی تلاشی لے رہے ہیں، جہاں ان کی اطلاعات کے مطابق سات اکتوبر کو حماس کے جنوبی اسرائیل پر حملے کے دوران اغوا کیے گئے کچھ مغویوں کو رکھا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے یہ کارروائی غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں النصر ہسپتال کے تقریباً ایک ہفتے سے جاری محاصرہ کے بعد کی ہے۔ اس صورتحال کی وجہ سے ہسپتال کا عملہ، مریض اور اندر موجود دیگر افراد خوراک اور پانی سمیت رسد کی کمی کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ عملے کے افراد نے بتایا کہ جمعرات کو فوجیوں کی طرف سے ہسپتال میں کارروائی سے چند گھنٹے قبل، اسرائیلی فائرنگ سے کمپلیکس کے اندر ایک مریض ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔
جنگ بندی پر مذاکرات تعطل کا شکار
اس دوران غزہ میں جنگ بندی پر مذاکرات تعطل کا شکار نظر آتے ہیں اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے آج جمعے کے روز غزہ میں جنگ کے بعد کے امریکی منصوبے خاص طور پر اس کے فلسطینی ریاست کے قیام کے مطالبات کی سختی سے مخالفت کی ہے۔
صدر جو بائیڈن کے ساتھ بات چیت کے بعد نیتن یاہو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ اسرائیل ‘فلسطینیوں کے ساتھ مستقل تصفیے کے حوالے سے بین الاقوامی احکامات کو قبول نہیں کرے گاُ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر دوسرے ممالک یک طرفہ طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرتے ہیں تو اس سے ‘دہشت گردی کا صلہ‘ ملے گا۔ نیتن یاہو نے بارہا فلسطینی ریاست کے قیام کو مسترد کیا ہے۔
نیتن یاہو کا حملے جاری رکھنے کا عزم
نیتن یاہو نے غزہ پر حملے جاری رکھنے اور انہیں مصر کے قریب غزہ کے شہر رفح تک پھیلانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس کی مکمل تباہی اور سات اکتوبر کو اس گروہ کے عسکریت پسندوں کے حملے کے دوران یرغمال بنائے گئے متعدد افراد کی رہائی تک جنگ جاری رہے گی۔
امریکی ایوان صدر وائٹ ہاؤس نے کہا کہ نیتن یاہو کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت میں صدر بائیڈن نے عام فلسطینی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ‘قابل اعتماد اور قابل عمل منصوبے‘ کے بغیر رفح میں فوجی آپریشن کے خلاف ایک بار پھر خبردار کیا۔
غزہ میں جنگ کے ختم ہونے کے کوئی آثار نظر نہ آنے کے بعد خطے میں وسیع تر تنازعے کا خطرہ بڑھ گیا ہے کیونکہ اسرائیل اور لبنان عسکریت پسند گروپ حزب اللہ کے مابین اسرائیل اور حماس جنگ کے آغاز کے بعد سے تین روزقبل سرحد پر فائرنگ کا سب سے مہلک تبادلہ ہوا۔
حزب اللہ کی جانب سے بدھ کے روز راکٹ حملوں کے جواب میں اسرائیلی فوج نے جمعرات کو دوسرے دن بھی جنوبی لبنان میں فضائی حملے کیے جس میں 10 شہری اور حزب اللہ کے تین جنگجو مارے گئے۔ حزب اللہ کے حملے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔
‘رفح سے پناہ گزینوں کی آمد ایک تباہی‘
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے جمعہ کے روز کہا کہ رفح سے مصر کے صحرائے سینائی میں پناہ گزینوں کی آمد ایک تباہی ہوگی اور مصری حکام نے واضح کیا ہے کہفلسطینیوں کی ان کے اپنے علاقوں میں مدد کی جانا چاہیے۔
جنوبی جرمنی کے شہر میونخ میں منعقدہ سکیورٹی کانفرنس کے موقع یو این ایچ سی آر کے سربراہ فلیپو گرانڈی نےخبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا، “یہ فلسطینیوں، مصر اور امن کے مستقبل کے لیے ایک آفت ہوگی۔‘‘ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا مصری حکام نے ممکنہ ہنگامی منصوبوں کے بارے میں یواین ایچ سی آر سے رابطہ کیا ہے تو انہوں نے کہا، “مصریوں نے کہا کہ غزہ کے اندر لوگوں کی مدد کی جائے اور ہم اس پر کام کر رہے ہیں۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9263 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C