فرقہ واریت سے پاکستان کو بہت نقصان پہنچا ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی
👁️ 156 بار دیکھا گیا
فرقہ واریت سے پاکستان کو بہت نقصان پہنچا ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی
لاہور (ڈیلی اردو) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ فرقہ واریت نے پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا ہے، توہین رسالت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی جلیل احمد شرقپوری کی قیادت میں علماء کرام کے وفد نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ وفد میں ریاض سلطان الحسن شاہ، مفتی سید عاشق حسین اور پیر اختر رسول قادری شامل تھے۔ تمام علماء کرام نے سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی۔
اس موقع پر چوہدری پرویزالہی کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کو اب یک آواز ہو کر تمام فورمز پر آواز بلند کرنا ہو گی۔ دنیا اب سمجھ جائے کہ اپنے نبی آخر الزماں محمد رسول اللہ ﷺ کی شان کی خاطر ہم سب ایک ہیں۔
جلیل شرقپوری کا کہنا تھا کہ تحفظ اسلام بل روکا نہیں جانا چاہئے، علماء کے اندر تشویش پائی جاتی ہے۔ دستار اور سنت رسول ﷺ کی بے حرمتی کرنے والوں اور میرے ساتھ ہونے والے واقعہ کے مرتکب ارکان اسمبلی کے خلاف کارروائی کی جائے، تحفظ اسلام بل پر اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ انشاء اللہ تاریخ میں آپ کا نام اس حوالے سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
جلیل شرقپوری نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی وہ پہلے سیاسی رہنما ہیں جنہوں نے پنجاب اسمبلی سے قانون پاس کروا کر خاتم النبیین محمد رسول اللہﷺ، امہات المومنینؓ اور دیگر صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے بارے میں نازیبا مواد پر مشتمل کتب پر فوری پابندی لگائی اور ایسے گستاخانہ مواد کو مارکیٹ سے ضبط بھی کروایا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9263 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C