فیاض چوہان کے ہندو برادری کے بارے میں بیان پر وزیراعظم کا اقدام قابل تعریف ہے: چودھری شجاعت حسین
👁️ 171 بار دیکھا گیا
فیاض چوہان کے ہندو برادری کے بارے میں بیان پر وزیراعظم کا اقدام قابل تعریف ہے: چودھری شجاعت حسین
اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے فیاض الحسن چوہان کے ہندو برادری کے بارے میں بیان پر عمران خان کے فوری اقدام کو سراہا ہے۔
انہوں نے میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہاکہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان اس وقت جو حالات چل رہے ہیں ان میں پاکستان میں بسنے والے ہندوؤں کے حقوق و جذبات کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔
چودھری شجاعت حسین نے ایک سوال پر کہا کہ ہم نے اپنے دور میں اقلیتوں کے حقوق کا نہ صرف ہمیشہ خیال رکھا بلکہ کوشش کی کہ ایسے اقدامات کئے جائیں جس سے ان کی دل آزاری نہ ہو اور انہیں خوشحالی و ترقی کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم ہوں، اقلیتوں باالخصوص ہندوؤں کے مذہب و مقامات کی بحالی پر توجہ دی اور ہم نے اپنی حکومت میں کٹاس راج بحالی جیسے منصوبے شروع کئے جو ہندوؤں کا دوسرا بڑا مقدس مقام ہے جس کا اعتراف بھارت کے سابق نائب وزیراعظم ایل کے ایڈوانی نے اپنی کتاب “My Country My Life” میں بھی کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے دیگر مذاہب کے لوگوں کو مکمل آزادی، خودمختاری اور حقوق حاصل ہیں جن کی ضمانت نہ صرف اسلام بلکہ پاکستان کے آئین میں بھی دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں نے ملک پر آنے والے ہر مشکل وقت میں اپنے مسلمان بھائیوں کے شانہ بشانہ صورتحال کا مقابلہ کیا ہے اور ہمیں ایک دوسرے پر مکمل اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیاض الحسن چوہان کو اتنا غیر ذمہ دارانہ بیان نہیں دینا چاہئے تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارت : حزب المجاہدین سے مبینہ روابط،سکول ٹیچر کی ضمانت مسترد
02/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
جموں و کشمیر : دہشت گرد نیٹ ورکس کےخلاف کاروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
کرک : تخریب کاری کی کوشش ناکام، سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی ناکارہ بنا دی گئی
02/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
امریکا کے ایران پر تازہ حملے، تہران کا اردن، بحرین، کویت اور عراق میں امریکی اہداف پر جوابی کارروائی کا دعویٰ
02/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، جوابی کارروائی پر مزید شدید حملوں کا انتباہ
01/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، قشم، بندر عباس اور دیگر جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات
01/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26265 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15512 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11793 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9092 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7379 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5059 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C