فیس بک پر اشتہارات دیتے ہیں، صارفین کا ڈیٹا نہیں بیچتے۔ مارک زکربرگ
👁️ 198 بار دیکھا گیا
فیس بک پر اشتہارات دیتے ہیں، صارفین کا ڈیٹا نہیں بیچتے۔ مارک زکربرگ
اگر ہم سب کی خدمت کرنے پر پابند ہیں تو ہمیں ایک ایسی سروس کی ضرورت ہے جو باآسانی سب کے حصول میں ہو، شریک بانی فیس بک
لندن (ڈیلی اردو) سماجی روابط کی معروف ویب سائٹ فیس بک کے شریک بانی اور سربراہ مارک زکربرگ نے سماجی روابط کے نیٹ ورک کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ دلچسپی کی بنیاد پر اشتہارات دکھانا صارفین کا ڈیٹا بیچنے سے مختلف ہے۔
مارک زکر برگ نے وال اسٹریٹ جرنل میں شائع کیے گئے ایک آرٹیکل میں کہا کہ ‘ اگر ہم سب کی خدمت کرنے پر پابند ہیں تو ہمیں ایک ایسی سروس کی ضرورت ہے جو باآسانی سب کے حصول میں ہو’۔انہوں نے کہا کہ ‘اس کے لیے بہترین طریقہ یہ ہے کہ سروسز کی مفت پیشکش کی جائے اور ایسا کرنے میں اشتہارات مدد دیتے ہیں’۔مارک زکربرگ کے مطابق اشتہارات کو معقول اور مناسب بنانے میں لوگوں کی دلچسپیوں کو سمجھنا بھی شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے فیس بک ‘ سگنلز’ کا استعمال کرتی ہے جیسا کہ فیس بک پیجز پر صارفین کے لائیکس اور وہ اپنے متعلق کیا شیئر کرتے ہیں، اسی چیز کو ایڈورٹائزنگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔مارک زکر برگ نے سماجی روابط کے نیٹ ورک کو اشتہارات کے ذریعے چلانے کی حمایت سے متعلق کہا کہ ‘بعض مرتبہ لوگ ایسی چیزیں اخذ کرلیتے ہیں جو ہم نہیں کرتے’
انہوں نے کہا کہ ‘جیسا کہ ہم لوگوں کا ڈیٹا نہیں بیچتے لیکن اکثر کہا جاتا ہے کہ ہم ایسا کرتے ہیں’۔مارک زکر برگ نے کہا کہ صارفین کا ڈیٹا بیچنے سے نہ صرف فیس بک میں صارفین کا اعتماد کم ہوگا بلکہ یہ فیس بک کے کاروباری مفاد کے خلاف ہوگا کیونکہ حریف اسے اشتہارات کے لیے استعمال کریں گے۔انہوں نے کہا کہ فیس بک صارفین کو ایڈورٹائزر کو بلاک کرنے کا موقع بھی فراہم کرتی ہے۔مارک زکر برگ نے لکھا کہ ‘ کلک بیٹ اور دیگر سائٹس مستقبل قریب میں صارفین کی توجہ حاصل کرسکتے ہیں لیکن یہ وہ نہیں ہیں جسے صارفین استعمال کرنا چاہتے ہیں’۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ‘ ایک سوال یہ بھی ہے کہ ہم نقصان دہ یا گمراہ کن مواد کو پہلے ظاہر کرتے ہیں کیونکہ اس پر صارفین کی مصروفیت بڑھتی ہے، ہم ایسا نہیں کرتے’۔مارک زکر برگ نے کہا کہ ‘ایسا مواد پہلے ظاہر ہونے کی وجہ ہماری طرف سے اسے نظر انداز کیا جانا نہیں بلکہ اس کی واحد وجہ یہ ہے کہ مصنوعی انٹیلی جنس سسٹم اور وہ لوگ جنہیں ہم اس مواد پر نظرثانی کے لیے استعمال کرتے ہیں وہ مکمل طور پر درست نہیں ہیں’۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 293 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8957 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4803 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2982 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2561 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2316 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C