فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بلوچ سیاسی قیادت اور عمائدین سے ملاقات، امن و ترقی پر گفتگو
👁️ 147 بار دیکھا گیا
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بلوچ سیاسی قیادت اور عمائدین سے ملاقات، امن و ترقی پر گفتگو
اسلام آباد(ڈیلی اردو) پاکستانی فوج کے چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچ سیاسی قیادت اور اہم شخصیات سے ملاقات کی، جس میں بلوچستان میں امن و استحکام، ترقی، نوجوانوں کے کردار اور صوبے کو درپیش مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان اور پاکستان کا مستقبل ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے بلوچستان کے عوام کو باصلاحیت، ثابت قدم، محب وطن اور باوقار قرار دیتے ہوئے ان کی صلاحیتوں کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ پائیدار امن، استحکام اور واضح قومی مؤقف بلوچستان کی معاشی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کرنے کے لیے ضروری ہیں۔ امن و استحکام سے صوبے میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے اور انسانی و قدرتی وسائل کو عوام کی خوشحالی میں تبدیل کرنے میں مدد ملے گی۔
آرمی چیف نے بلوچستان کے نوجوانوں کو صوبے اور ملک کا اہم سرمایہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور انہیں قومی ترقی میں مؤثر کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کرنا ضروری ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ دہشتگرد عناصر بلوچستان میں بدامنی پیدا کرنے، ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے اور ریاست و عوام کے درمیان فاصلے پیدا کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں، تاہم قوم کے اجتماعی عزم اور ریاست کے بھرپور ردعمل سے ان عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔
انہوں نے بلوچستان کے عمائدین اور سماجی رہنماؤں کے امن، سماجی ہم آہنگی اور مثبت قومی مکالمے کے فروغ میں کردار کو سراہتے ہوئے زور دیا کہ منفی پروپیگنڈے اور جھوٹے بیانیوں کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جائے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور مستقبل کا فیصلہ صوبے کے عوام ہی کریں گے۔ ملاقات میں شریک سیاسی رہنماؤں اور عمائدین نے بلوچستان سمیت ملک میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور دہشتگردی کے خلاف ریاست اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے رہنے کا اظہار کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9261 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C