قطری وزیراعظم کا تہران کا دورہ، ایران کے ساتھ خطے کی کشیدگی اور آبنائے ہرمز پر بات چیت
👁️ 172 بار دیکھا گیا
قطری وزیراعظم کا تہران کا دورہ، ایران کے ساتھ خطے کی کشیدگی اور آبنائے ہرمز پر بات چیت
تہران(ڈیلی اردو) قطر کے وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے ایران کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال، کشیدگی میں کمی اور ایران و قطر کے دوطرفہ تعلقات سمیت آبنائے ہرمز سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق قطری وزیراعظم کا دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب خطے میں کشیدگی کم کرنے اور سفارتی رابطوں کے ذریعے معاملات آگے بڑھانے کی کوششیں جاری ہیں۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ قطر نے حالیہ عرصے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
قطری وزارتِ خارجہ کے مطابق ملاقات میں خطے میں کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔ دونوں جانب سے آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری اور سمندری حدود سے بارودی سرنگیں صاف کرنے کے مجوزہ منصوبے پر بھی بات چیت کی گئی۔
اس سے ایک روز قبل عمان کے وزیرِ خارجہ سید بدر بن حمد البوسعیدی نے بھی تہران میں عباس عراقچی سے ملاقات کی تھی، جس میں آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری کے قیام اور بارودی سرنگوں کی صفائی سے متعلق تعاون پر اتفاق کیا گیا تھا۔
قطری وزیراعظم کا دورہ خطے میں جاری سفارتی رابطوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے، تاہم آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9263 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C