لاپتا افراد سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کیلئے اقدامات شروع
👁️ 125 بار دیکھا گیا
لاپتا افراد سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کیلئے اقدامات شروع
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نگران حکومت نے لاپتا افراد سے متعلق سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پر عملدرآمد کیلئے اقدامات شروع کر دیے۔
ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں اٹارنی جنرل نے سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری داخلہ کو خط لکھا ہے جس میں 3 جنوری 2024 کو سپریم کورٹ کے آرڈر کے پیرا 11 کا حوالہ دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر تحریری اقرار نامہ جمع کرانے کے لیے ضروری کارروائی کی جائے، سپریم کورٹ نے اب کے بعد کسی شخص کو غیر قانونی لاپتا نہ کرنے کا حکم دیا ہے اور عدالت نے کسی شخص کو غیر قانونی لاپتا نہ کرنے کیلئے تحریری جواب بھی مانگا ہے۔
ذرائع کے مطابق خط میں مزید کہا گیا ہےکہ آرڈرکے پیرا 11 میں وفاقی حکومت کو تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، متعلقہ وزارتوں کے سینئر ترین افسران سے دستخط شدہ تحریری اقرار نامہ مانگا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں لاپتا افراد سے متعلق آمنہ مسعود جنجوعہ اور دیگر نے درخواستیں دائر کی تھیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 164 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 270 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 248 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 148 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 320 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4813 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3453 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C