لاپتا افراد کمیشن کی سربراہی کیلئے سابق سپریم کورٹ جج کی منظوری
👁️ 434 بار دیکھا گیا
لاپتا افراد کمیشن کی سربراہی کیلئے سابق سپریم کورٹ جج کی منظوری
اسلام آباد (ڈیلی اردو) نیشنل جوڈیشل کمیٹی نے لاپتا افراد کے کمیشن کی سربراہی کے لیے سپریم کورٹ کے سابق جج کی نامزدگی کی منظوری دے دی۔
چیف جسٹس آف پاکستان کی زیرِ صدارت کمیٹی کا 59 واں اجلاس منعقد ہوا، جس میں فیڈرل شرعی کورٹ اور تمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کے علاوہ اٹارنی جنرل نے بھی شرکت کی۔
اعلامیے کے مطابق اٹارنی جنرل نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ لاپتا افراد کمیشن کے سربراہ کے لیے سابق سپریم کورٹ جج کی نامزدگی کی منظوری دے دی گئی ہے۔
اجلاس کے دوران ہائی کورٹس میں غیر ملکی ثالثی ایوارڈز، نیشنل ٹیرف کمیشن اور اینٹی ڈمپنگ کیسز کے لیے مخصوص بینچز کی تشکیل پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ کمیٹی نے مختلف کیٹیگریز کے مقدمات، خصوصاً پرانے وراثتی کیسز کے نمٹانے میں عدلیہ کی کارکردگی کو سراہا۔
اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کی ضلعی عدلیہ نے 92 فیصد جبکہ بلوچستان کی ضلعی عدلیہ نے ترجیحی کیسز میں 88 فیصد فیصلے کیے۔ سندھ، پشاور، بلوچستان اور اسلام آباد کی ہائی کورٹس نے 2019 تک کے تمام پرانے وراثتی مقدمات نمٹا دیے ہیں۔
کمیٹی نے جھوٹی اور بے جا مقدمہ بازی کی حوصلہ شکنی کے لیے قانون سازی اور پالیسی فریم ورک پر پیشرفت کا جائزہ لیا، جبکہ اٹارنی جنرل نے بار کونسلز کی ہڑتالوں کے مسئلے کے حل کے لیے طریقہ کار وضع کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
اجلاس میں جیل اصلاحات سے متعلق پرژن ریفارم ایکشن پلان کا بھی جائزہ لیا گیا اور جون 2026 میں اس حوالے سے نیشنل کانفرنس منعقد کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔
مزید برآں عدالتی و قانونی زبان میں صنفی امتیاز کے خاتمے کے لیے جینڈر فیئر لینگویج فریم ورک 2026 کی منظوری دی گئی، جبکہ خواتین کے لیے ویمن فیسیلیٹیشن سینٹرز کے قیام کی توثیق بھی کی گئی۔
عدالتی نظام میں شفافیت کے فروغ کے لیے نیشنل جوڈیشل اینالیٹکس ڈیش بورڈ کے گورننس فریم ورک کی منظوری دی گئی، جبکہ ہائی کورٹس کو ای آفس نظام کے نفاذ پر غور کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔
کمیٹی نے بچوں کی والدین سے ملاقات کے لیے ضلعی عدالتوں میں تعطیلات کے دوران سہولت فراہم کرنے اور عدالتی اصلاحات پر ججز سے رائے لینے کے لیے گمنام سروے کرانے کی ہدایت بھی جاری کی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9261 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C