لاہور:لمز یونیورسٹی میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا بائیکاٹ اور ہال کے باہر فوج مخالف نعرے
👁️ 178 بار دیکھا گیا
لاہور:لمز یونیورسٹی میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا بائیکاٹ اور ہال کے باہر فوج مخالف نعرے
لاہور (ڈیلی اردو/وی او اے) نجی تعلیمی ادارے لاہور انسٹی ٹیوٹ آف مینیجمنٹ سائنسز (لمز) کے بعض طلبہ نے جمعے کو کیمپس میں اُس وقت فوج کے خلاف نعرے بازی کی جب پاکستان فوج کے ترجمان ادارے ‘آئی ایس پی آر’ کے سربراہ وہاں خطاب کر رہے تھے۔
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری فوج کے پروگرام ‘انٹریکٹ وِد اسٹوڈنٹس’ کے تحت لاہور میں قائم لمز گئے تھے جب کہ اسی طرح کی ایک تقریب ہفتے کو نیشنل کالج آف آرٹس (این سی اے) لاہور میں بھی منعقد ہوئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق لمز میں طلبہ و طالبات کے ایک گروپ نے فوجی ترجمان کے ساتھ ہونے والی خصوصی نشست کا بائیکاٹ کیا اور اُس ہال کے باہر نعرے بازی شروع کر دی جہاں اِس نشست کا اہتمام کیا گیا تھا۔
سوشل میڈیا پر موجود بعض ویڈیوز میں طلبہ کو نعرے لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس میں وہ پاکستان کے مبینہ خراب حالات کا ذمے دار فوج کو قرار دے رہے تھے۔
ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نعرے لگوانے والے کا منہ اپنے ساتھیوں کی طرف ہے جب کہ اُس کے نعروں کا جواب دینے والوں کے چہرے نظر نہیں آ رہے۔
وائس آف امریکہ نے اِس سلسلے میں لمز کے طلبہ سے بات کی تو اُنہوں نے مذکورہ واقعہ کے بارے میں بات کرنے سے انکار کیا۔ جب ادارے کی ویب سائٹ پر موجود نمبرز کے ذریعے لمز انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا تو ان سے کوئی رابطہ نہیں ہو سکا۔
لمز کے ایک اُستاد نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کو لمز بزنس اسکول کی انتظامیہ نے مدعو کیا تھا اور جس مقام پر طلبہ نے نعرے بازی کی وہ شعبہ سوشل سائنسز کے باہر ہال ہے۔
تاہم سیکیورٹی ذرائع سے موصول واٹس ایپ میسج میں کہا گیا ہے کہ لیفٹننٹ جنرل احمد شریف کی لمز آمد پر اساتذہ، طلبہ اور انتظامیہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیااور خصوصی نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبہ کے مختلف سوالات کے مدلل اور مؤثر جوابات دیے۔
پیغام مزید کہا گیا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبہ کے ساتھ پاکستان کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتِ حال سمیت مختلف موضوعات پر بھی مفصل گفتگو کی۔
یہ پہلا موقع نہیں جب کسی اعلٰی فوجی افسر نے لمز میں طلبہ سے خطاب کیا ہو ۔
اِس سے قبل فوج کے سابق سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بطور آرمی چیف لمز کے طلبہ سے خطاب کیا تھا تو انہیں طلبہ کے سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
اِسی طرح ماضی میں سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو بھی لمز میں طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست کے موقع پر سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ معاشرے میں اختلافِ رائے کے لیے شائستگی کا عنصر ختم ہوتا جا رہا ہے۔نوجوان نسل اور خاص طور پر طلبہ کی ایسی ذہن سازی ہوئی ہے کہ وہ کسی مباحثے کا حصہ بننے کے بجائے بات چیت کو فتح یا شکست تصور کرنے لگتے ہیں۔
دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر ریٹائرڈ حارث نواز سمجھتے ہیں کہ یہ ایک خاص قسم کی ذہن سازی ہے کہ فوج اور فوجی حکام پر تنقید کی جائے۔
وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ فوجی افسران ایک طے شدہ پروگرام کے تحت مختلف تعلیمی اداروں میں جا کر طلبہ سے بات کرتے ہیں تا کہ اُن کے ذہنوں میں موجود شکوک وشبہات کو بات چیت کے ذریعے ختم کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے سیشنز کا مقصد ہوتا ہے کہ طلبہ فوجی قیادت سے دلیل و منطق کے ساتھ سوالات کریں، مباحثے کا حصہ بنیں لیکن بدتمیزی نہ کریں۔
تجزیہ کار اور کالم نویس افتخار احمد سمجھتے ہیں کہ پاکستان کی نوجوان نسل کو ملک کے مسائل سے بخوبی آگہی ہونی چاہیے اور یہ اُن کا آئینی حق بھی ہے لیکن سوالات سے قبل انہیں اُن سوالات کی وجوہات کا علم بھی ہونا چاہیے۔
افتخار احمد کے مطابق گفتو شنید مسائل کے حل کا ایک راستہ ہوتا ہے جس میں کسی کی شکست یا کامیابی نہیں ہوتی۔ تاہم افواجِ پاکستان کا یہ کام نہیں کہ وہ تعلیمی اداروں میں جائیں اور یہ کام کریں۔
واضح رہے کہ پاکستان فوج پر سیاست میں مداخلت کا الزام لگتا رہا ہے جب کہ فوجی ترجمان بارہا کہتے رہے ہیں کہ ان کا کوئی فیورٹ نہیں اور وہ سیاست سے دور ہیں۔
افتخار احمد کہتے ہیں فوج نظام چلانے کے الزامات پر پسِ پردہ رہ کر بات کر سکتی ہے۔
سینئر صحافی کے مطابق اُنہوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ ہونے والی گفتگو کو دیکھا ہے جس میں ایک طالبہ اُن سے سوال کر رہی تھیں لیکن وہ تمام سوالات ایک منفی ذہن کی عکاسی کر رہے تھے اور وہ طالبہ کچھ بھی سیکھنا نہیں چاہتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نوجوان نسل کی جو ذہن سازی آج ہوئی ہے اُس کی بہت زیادہ ذمہ دار ملک کی تمام سیاسی جماعتیں ہیں۔ ان کے بقول سیاسی جماعتوں کا کام تھا کہ وہ اِس ذہن سازی کے راستے میں رکارٹ ڈالنے کے لیے مثبت طریقہ اپناتے۔
افتخار احمد نے مزید کہا کہ طلبہ سوال کے متبادل سوال کو بھی دیکھیں۔ اُن میں متبادل سوالات سننے کی برداشت نہیں اور وہ سوالات کے جواب میں ایک ہی جواب سننا چاہیں تو ایسی گفتگو سے اچھے نتائج سامنے نہیں آئیں گے۔
ان کے بقول فوج کو بھی یہ سوچنا چاہیے کہ وہ آہستہ آہستہ پیچھے ہٹے تاکہ ایک ایسا ماحول جنم لے جس میں طلبہ کے سوالات کا جواب فوجی ترجمان کے بجائے سیاسی جماعتوں کے قائدین دیں اور اس معاملے پر کھل کر گفتگو ہونی چاہیے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 190 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 296 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8959 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4804 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3175 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2562 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2317 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C