لبنان میں اسرائیلی حملوں میں حزب اللہ کے جنگجوؤں سمیت 13 افراد ہلاک
👁️ 292 بار دیکھا گیا
لبنان میں اسرائیلی حملوں میں حزب اللہ کے جنگجوؤں سمیت 13 افراد ہلاک
یروشلم/بیروت (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) اسرائیل نے بدھ کو جنوبی لبنان میں نئے فضائی حملوں کا آغاز کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان کارروائیوں کا ہدف ایران نواز مسلح گروہ
حزب اللہ کا بنیادی ڈھانچہ ہے۔
لبنان کی وزارتِ صحت کے مطابق بیروت کے جنوب میں گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں میں 13 افراد ہلاک ہوئے، جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔
لبنان کے سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیل کے فضائی حملوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جن میں دو امدادی کارکن بھی شامل ہیں۔
لبنان کی نیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق گذشتہ روز کفر دونین میں ایک گھر پر گولہ باری کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور سات زخمی ہوئے۔
لبنان کی وزارت صحت نے منگل کے روز بتایا کہ نبطیہ میں ایک اسرائیلی حملے میں سرکاری سول ڈیفنس ایمرجنسی سروس کے دو اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔
رپورٹ کے مطابق جب ان اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا، اس وقت وہ ایک مقام پر حملے کے بعد امدادی کارروائی کے لیے موجود تھے، اس حملے میں ایک شخص ہلاک ہوا تھا۔
نیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق منگل کو جبشیت کے علاقے میں ایک اور حملے میں مزید تین افراد ہلاک ہوئے۔
اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں حزب اللہ کے ’’دہشت گردی کے ڈھانچے‘‘ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ یہ حملے انخلا کی نئی وارننگز جاری کیے جانے کے چند گھنٹے بعد کیے گئے۔
لبنانی سرکاری میڈیا کے مطابق بدھ کو بیروت کو جنوبی لبنان سے ملانے والی مرکزی شاہراہ پر دو گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیل نے اپریل کے وسط میں ہونے والی جنگ بندی کے باوجود حزب اللہ کے خلاف فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ لبنان کی وزارتِ صحت کے مطابق منگل کو جنوبی لبنان کے مختلف قصبوں پر حملوں میں حزب اللہ کے 8 جنگجوؤں سمیت 13 افراد ہلاک ہوئے تھے، جبکہ جنگ بندی کے آغاز سے اب تک 380 افراد مارے جا چکے ہیں۔
حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے منگل کو خبردار کیا تھا کہ اگر اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں موجود رہی تو جنگ کے میدان کو ’’جہنم‘‘بنا دیا جائے گا۔
لبنانی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق مارچ کے آغاز میں حزب اللہ کی جانب سے ایران کی حمایت میں جنگ میں شمولیت کے بعد سے لبنان میں 2 ہزار 800 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں تقریباً 200 بچے شامل ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کی آبنائے ہرمز 6 روز میں کھولنے کی پیشکش، امریکا سے شرائط قبول کرنے کا مطالبہ
18/October/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
مصر کا سعودی عرب کی حمایت کا اعلان، دفاع اور سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
18/October/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی تین کارروائیاں، بی ایل اے سے وابستہ 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک، 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد
18/October/2026 👁️ 27 بار دیکھا گیا
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 213 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5471 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C