لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 29 زخمی
👁️ 340 بار دیکھا گیا
لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 29 زخمی
بیروت (ڈیلی اردو) لبنانی وزارت صحت کے مطابق منگل کے روز جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 19 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود حزب اللہ اور اسرائیلی فورسز کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
لبنانی وزارت صحت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ضلع طائر پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 10 افراد ہلاک ہوئے، جن میں تین بچے اور تین خواتین بھی شامل ہیں، جبکہ ایک بچے سمیت تین افراد زخمی ہوئے۔
وزارت کے مطابق دیگر اضلاع میں حملوں کے دوران ایک خاتون سمیت نو افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوئے۔
دوسری جانب حزب اللہ نے کہا کہ اس کے جنگجو جنوبی لبنان میں اسرائیلی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں مصروف ہیں۔
لبنانی حکام کے مطابق، 2 مارچ سے لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 3,000 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
یاد رہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ اسرائیل اور لبنان نے 10 روزہ جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا۔ جنگ بندی کی شرائط میں ابتدائی طور پر 10 روزہ جنگ بندی کا ذکر تھا اور کہا گیا تھا کہ مذاکرات میں پیش رفت کی صورت میں اس میں مزید توسیع بھی ہو سکتی ہے۔
امریکہ محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں اسرائیل اور لبنان کی جنگ بندی کے متعدد نکات میں یہ شرط موجود تھی کہ کسی بھی منصوبہ بندی کے تحت یا فوری حملے کی صورت میں ’اسرائیل کے دفاع کا حق‘ برقرار رکھا جائے گا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ یہ جنگ بندی اسرائیل کی جانب سے ’خیر سگالی کا مثبت اشارہ‘ اور ’اچھی نیت‘ کے ساتھ ایک مستقل اور دیرپا امن معاہدے کی کوششوں کا سلسلہ ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کی آبنائے ہرمز 6 روز میں کھولنے کی پیشکش، امریکا سے شرائط قبول کرنے کا مطالبہ
18/October/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
مصر کا سعودی عرب کی حمایت کا اعلان، دفاع اور سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
18/October/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی تین کارروائیاں، بی ایل اے سے وابستہ 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک، 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد
18/October/2026 👁️ 27 بار دیکھا گیا
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 215 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5471 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C