لبنان میں اسرائیلی فوج کی پیش قدمی، فضائی و زمینی حملے شدت اختیار کر گئے
👁️ 310 بار دیکھا گیا
لبنان میں اسرائیلی فوج کی پیش قدمی، فضائی و زمینی حملے شدت اختیار کر گئے
یروشلم/بیروت (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف پی/روئٹرز/این این اے) اسرائیل نے ہفتے کے روز جنوبی لبنان میں ایک درجن سے زائد مقامات سے لوگوں کو نکل جانے کا حکم دینے بعد وہاں فضائی اور زمینی حملے شروع کر دیے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے اعلان کیا ہے کہ ان کی افواج لبنانی علاقے میں مزید اندر تک پیش قدمی کر چکی ہیں۔
لبنانی فوج کے مطابق، ایک اسرائیلی حملے میں اس کے دو فوجی زخمی ہوئے۔ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب ایک روز قبل ہی لبنان اور اسرائیل کے فوجی وفود نے واشنگٹن میں سکیورٹی امور کے بارے میں اہم بات چیت کی تھی۔
امریکی دارالحکومت میں ہونے والے یہ مذاکرات آئندہ ہفتے امریکہ کی ثالثی میں متوقع مذاکرات سے قبل کیے گئے، جو اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان حالیہ تنازع کے بعد چوتھا دور ہوں گے۔
لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (این این اے) کے مطابق جنوبی علاقوں میں اسرائیل کی جانب سے متعدد حملے کیے گئے، جن میں تاریخی بیفورٹ قلعے کے قریب گولہ باری بھی شامل ہے۔
لبنان کے وزیر ثقافت غسان سلامة نے خبردار کیا ہے کہ یہ حملے ملک کے تاریخی اور ثقافتی ورثے کے لیے سنگین خطرہ بن چکے ہیں۔
دوسری جانب، لبنانی صدر جوزف عون اور وزیر اعظم نواف سلام نے دو اور تین جون کو ہونے والے آئندہ مذاکرات سے قبل اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف بین الاقوامی سطح پر روابط تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے جنوبی لبنان کے شہروں، خصوصاً صور اور نباتیہ میں مسلسل بمباری، گھروں کی مسماری اور تاریخی مقامات کی تباہی پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
دریں اثناء لبنان کی فوج نے ہفتے کے روز بتایا کہ اس کے دو فوجی جنوبی شہر نباتیہ کے قریب ایک گاڑی میں اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں شدید زخمی ہو گئے۔
اسرائیل اور ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ کے درمیان لڑائی روکنے کے لیے 17 اپریل کو جنگ بندی نافذ ہوئی تھی، لیکن اس پر عملی طور پر مکمل عملدرآمد نہیں ہو سکا۔
ایران کا مؤقف ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں فروری میں شروع ہونے والے وسیع تنازع کے خاتمے کے لیے امریکہ کے ساتھ ہونے والے کسی بھی معاہدے میں لبنان کو شامل کرنا ضروری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 149 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9264 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5470 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C