لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
👁️ 243 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
یروشلم (ڈیلی اردو) اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی لبنان میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران اس کا ایک اور فوجی ہلاک ہو گیا ہے۔
فوج کے مطابق ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت سارجنٹ نیر بن اری کے نام سے ہوئی ہے، جو جنوبی لبنان میں ایک کارروائی کے دوران مارا گیا۔
اسرائیلی فوج کے مطابق یہ ہلاکت ایک روز بعد سامنے آئی ہے، جب حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں مزید چار اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے تھے۔
امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے پر اتفاق کے بعد یہ اسرائیلی فوج کی جانب سے پانچویں فوجی کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔
دوسری جانب لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کے چند گھنٹوں بعد بھی کشیدگی برقرار ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہفتے کے روز اسرائیلی حملوں میں لبنان میں تقریباً 20 افراد ہلاک ہوئے۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ یہ حملے حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی افواج پر داغے گئے میزائلوں کے جواب میں کیے گئے، جبکہ حزب اللہ کی جانب سے فوری طور پر اس حوالے سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 298 بار دیکھا گیا
ایران نواز گروہوں سے عالمی خطرہ، امریکہ نے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا
20/July/2026 👁️ 150 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک، 8 مشتبہ افراد گرفتار
20/July/2026 👁️ 197 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر شدید جھڑپ، کرم سیکٹر میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال
20/July/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 266 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4811 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3571 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3412 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2319 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C