لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، مطلوب دہشتگرد کمانڈر ہلاک
👁️ 120 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، مطلوب دہشتگرد کمانڈر ہلاک
لکی مروت(ڈیلی اردو) خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ ضلع لکی مروت میں پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مشترکہ آپریشن کے دوران شہریوں پر مبینہ حملوں اور سنگین دہشتگردی کے مقدمات میں مطلوب مقامی دہشتگرد کمانڈر منظور ولد عزت ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق عبدالخیل کے علاقے میں گزشتہ روز میچ کھیل کر رکشے کے ذریعے واپس جانے والے کھلاڑیوں پر دہشتگردوں نے مبینہ حملہ کیا تھا، جس میں 3 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ڈی پی او لکی مروت سجاد احمد کی ہدایت پر پولیس اور سی ٹی ڈی کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی پی او کی نگرانی میں مشترکہ کارروائی کئی گھنٹوں تک جاری رہی، اس دوران سکیورٹی اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جھڑپ کے دوران شہریوں پر مبینہ حملوں میں ملوث اور سی ٹی ڈی بنوں کو سنگین دہشتگردی کے مقدمات میں مطلوب کمانڈر منظور ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ہلاک شخص کے خلاف سی ٹی ڈی بنوں میں متعدد سنگین مقدمات درج تھے، جبکہ اس حوالے سے مزید تفصیلات پولیس ریکارڈ کی بنیاد پر سامنے لائی جا رہی ہیں۔ پولیس نے ہلاک کمانڈر کی لاش تحویل میں لے لی ہے۔
علاقے میں دیگر ممکنہ دہشتگردوں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر سرچ اور کومبنگ آپریشن جاری ہے، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ افراد کی گرفتاری اور علاقے کو مکمل طور پر محفوظ بنانے کے لیے کارروائیاں مزید آگے بڑھائی جا رہی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9263 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C