07/August/2025

لکی مروت: پولیس اور موسیٰ خیل مشران کا جرگہ، امن کیلئے باہمی تعاون پر اتفاق

👁️ 300 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
لکی مروت: پولیس اور موسیٰ خیل مشران کا جرگہ، امن کیلئے باہمی تعاون پر اتفاق

لکی مروت: پولیس اور موسیٰ خیل مشران کا جرگہ، امن کیلئے باہمی تعاون پر اتفاق

لکی مروت (نمائندہ  ڈیلی اردو) پاکستان کے ضلع لکی مروت سے تعلق رکھنے والے قبیلہ موسیٰ خیل کے مشران نے علاقے میں امن و امان کے قیام کے لیے پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

 

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) آف پولیس بنوں ریجن سجاد خان نے ڈی آئی جی آفس بنوں میں موسیٰ خیل لکی مروت کے مشران کے ساتھ ایک اہم جرگہ منعقد کیا۔

 

جرگے کا مقصد علاقے کی امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینا، عوامی مسائل سننا اور مشران کے ساتھ روابط کو مزید مضبوط بنانا تھا۔

 

جرگے کے دوران موسیٰ خیل کے مشران نے اپنے علاقوں کو درپیش چیلنجز، جرائم، سماجی برائیوں اور سکیورٹی سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی۔

ڈی آئی جی سجاد خان نے مشران کے تحفظات غور سے سنے اور یقین دہانی کرائی کہ عوام کو محفوظ اور پرامن ماحول فراہم کرنے کے لیے پولیس ہر ممکن اقدام کرے گی۔

 

اپنے خطاب میں انھوں نے کہا کہ پولیس اور عوام کے مابین باہمی اعتماد اور تعاون ہی دیرپا امن کی بنیاد ہے۔

ڈی آئی جی نے موسیٰ خیل عمائدین کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کا تعاون امن کے قیام میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

 

اس موقع پر موسیٰ خیل لکی مروت کے مشران نے بھی پولیس سے مکمل تعاون اور امن کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C