لکی مروت، ٹانک، ہنگو اور ڈی آئی خان میں دہشتگردی کے خاتمے کےلئے معاہدے طے
👁️ 356 بار دیکھا گیا
لکی مروت، ٹانک، ہنگو اور ڈی آئی خان میں دہشتگردی کے خاتمے کےلئے معاہدے طے
پشاور(ڈیلی اردو) لکی مروت، ٹانک، ہنگو اور ڈیرہ اسماعیل خان سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف قبائلی اضلاع میں دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور دیرپا امن کے قیام کے لیے اہم قبائلی معاہدوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ معاہدے مقامی مشران، انتظامی نمائندوں اور سیکیورٹی اداروں کے باہمی مشاورتی عمل کے نتیجے میں طے پائے، جن کے تحت قبائل نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ کسی بھی شدت پسند یا اس کے سہولت کار کو نہ پناہ دیں گے، نہ خوراک اور نہ کسی صورت میں مدد فراہم کریں گے۔
معاہدے کی شقوں کے مطابق دہشتگرد عناصر کا عام آبادی میں داخلہ قطعی طور پر ممنوع قرار دیا گیا ہے، جبکہ کسی بھی خلاف ورزی پر سخت اقدامات کا عندیہ دیا گیا ہے۔ فریقین نے واضح کیا ہے کہ دہشتگردی میں ملوث افراد کے ساتھ کسی قسم کی نرمی یا مفاہمت ممکن نہیں ہو گی۔
امن معاہدوں کو قبائلی علاقوں میں ایک سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے ریاست، مقامی افراد اور ادارے مشترکہ حکمت عملی کے تحت علاقے کو دہشتگردی کے سائے سے مکمل نجات دلانے کے لیے پرعزم نظر آتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
وائٹ ہاؤس پر بڑے حملے کا منصوبہ ناکام، ایف بی آئی نے 5 افراد گرفتار کر لیے
17/June/2026 👁️ 0 بار دیکھا گیا
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 169 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4566 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2097 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1901 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C