لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی ڈوبنے سے 42 تارکینِ وطن ہلاک
👁️ 285 بار دیکھا گیا
لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی ڈوبنے سے 42 تارکینِ وطن ہلاک
نیو یارک (ڈیلی اردو) اقوام متحدہ کی مائیگریشن ایجنسی نے بدھ کے روز بتایا کہ لیبیا کے ساحل کے قریب تارکین وطن کو لے جانے والی ایک کشتی الٹنے کے بعد سے کم از کم 42 افراد لاپتہ ہیں اور ان کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ یہ حادثہ گزشتہ ہفتے پیش آیا تھا۔
انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم) کے مطابق سات افراد کو بچا لیا گیا۔ کشتی کا انجن تین نومبر کو صبح سویرے بلند لہروں کے دوران فیل ہو گیا اور یہ شمال مغربی لیبیا کے ساحلی شہر زوارہ سے روانہ ہونے کے چند گھنٹے بعد سمندر میں الٹ گئی۔
بچ جانے والے افراد چھ دن تک سمندر میں پھنسے رہے اور ہفتے کو البوری آئل فیلڈ کے قریب لیبیائی حکام کے ایک ریسکیو آپریشن کے دوران ملے۔
ربڑ کی یہ کشتی 47 مردوں اور دو خواتین کو لے کر جا رہی تھی۔ لاپتہ افراد میں 29 سوڈانی، آٹھ صومالی، تین کیمرون کے اور دو نائجیریا کے شہری شامل ہیں۔
افریقہ اور مشرق وسطیٰ میں جنگ اور غربت سے بھاگنے والے تارکین وطن کے لیے لیبیا ایک اہم ٹرانزٹ پوائنٹ بنا ہوا ہے۔ سن 2011 میں نیٹو کی حمایت یافتہ بغاوت کے بعد سے یہ ملک افراتفری اور انتشار کا شکار ہے۔
گزشتہ مہینے شمال مغربی لیبیا کے علاقے الزاویہ سے روانہ ہونے والی لکڑی کی ایک کشتی بھی بلند لہروں کے باعث الٹ گئی تھی، جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ آئی او ایم کے مطابق اس حادثے میں سوڈان، بنگلہ دیش اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے 64 افراد کو بچا لیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9263 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C