مالی میں کڈال شہر پر فوج کا دوبارہ کنٹرول، بغیر مزاحمت داخل ہونے کا دعویٰ
👁️ 122 بار دیکھا گیا
مالی میں کڈال شہر پر فوج کا دوبارہ کنٹرول، بغیر مزاحمت داخل ہونے کا دعویٰ
کڈال(ڈیلی اردو) مالی کی فوج نے شمالی علاقے کے اہم شہر کڈال میں بغیر کسی مزاحمت کے داخل ہونے کا اعلان کیا ہے، جہاں اپریل میں وسیع پیمانے پر ہونے والی کارروائی کے بعد آزادی پسند گروہ ’’ازواد لبریشن فرنٹ‘‘ کا کنٹرول قائم ہوگیا تھا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق مالی فوج کے دو افسران نے تصدیق کی کہ فوجی قافلہ منگل کی صبح انیفیس سے روانہ ہوا اور مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے سے قبل کڈال پہنچ گیا۔ ایک فوجی افسر کے مطابق شہر میں داخلے کے دوران کسی قسم کی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور فوج نے مختلف مقامات پر اپنی پوزیشنیں سنبھال لی ہیں۔
دوسری جانب ازواد لبریشن فرنٹ نے اپنے جنگجوؤں کے انخلا کو ’’حکمت عملی کے تحت منظم واپسی‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ عارضی طور پر انسانی اور لاجسٹک صلاحیتوں کو محفوظ رکھنے کے لیے کیا گیا۔ گروہ کے مطابق انخلا کے دوران براہ راست لڑائی نہیں ہوئی۔
گروہ نے اپنے فیصلے کی وجہ شہر میں موجود شہریوں کو لاحق بڑھتے ہوئے خطرات کو قرار دیا اور مالی فوج کے ساتھ روسی ’’افریقہ کور‘‘ پر شہری علاقوں اور بنیادی ڈھانچے کے خلاف غیر متناسب فضائی حملوں کے الزامات عائد کیے ہیں۔
مالی فوج کے ایک افسر نے بتایا کہ کڈال کے اطراف گزشتہ کئی روز سے کارروائیاں جاری تھیں، جن کا مقصد شہریوں کا تحفظ اور مسلح گروہوں کے خلاف کارروائی کرنا تھا۔ مالی فوج اور روسی افریقہ کور نے بھی منگل کی صبح علاقے میں بڑے پیمانے پر زمینی اور فضائی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔
کڈال پر ازواد لبریشن فرنٹ کا قبضہ اپریل میں ہونے والی ایک بڑی کارروائی کے بعد ہوا تھا، جس میں طوارق علیحدگی پسندوں کے ساتھ القاعدہ سے منسلک ’’جماعت نصرت الاسلام والمسلمین‘‘ کے مسلح عناصر بھی شامل تھے۔ اس حملے میں مالی کے وزیر دفاع سادیو کامارا بھی ہلاک ہوئے تھے۔
مالی میں 2012 سے جاری بدامنی میں القاعدہ اور داعش سے وابستہ گروہوں کی کارروائیوں کے ساتھ طوارق مسلح گروہوں کی بغاوت اور مقامی جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیاں بھی شامل ہیں، جس کے باعث ملک کا شمالی علاقہ مسلسل سکیورٹی بحران کا شکار ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9263 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C