مانسہرہ میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، تحریک طالبان کے 4 دہشت گرد گرفتار
👁️ 127 بار دیکھا گیا
مانسہرہ میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، تحریک طالبان کے 4 دہشت گرد گرفتار
مانسہرہ (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کا مشترکہ طور پر آپریشن کے دوران مانسہرہ سے تحریک طالبان پاکستان کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہزارہ کے اپر ڈوثرن کے ضلع مانسہرہ میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائی کے دوران دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے 4 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، دہشت گردوں کی شناخت شاکر اللہ، سلطان زمین عرف گولڈن اور عبدالواحد کے نام سے ہوئی ہے۔
ڈی پی او مانسہرہ زیب اللہ خان نے دعوی کیا ہے کہ عبدالواحد نامی دہشت گرد ایس ایس پی چوہدری اسلم اور پولیس اسٹیشن حملے میں ملوث ہے، جس کی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تلاش تھی، مفرور ملزم چند روز قبل مانسہرہ آیا تھا۔
ڈی پی او مانسہرہ زیب اللہ خان کے مطابق دہشت گرد کراچی میں دہشت گردی اور پولیس پر فائرنگ میں بھی ملوث تھے۔ گرفتار دہشتگرد کراچی میں 2 پولیس اہلکاروں کے قتل کیس میں بھی مطلوب تھے
ڈی پی او مانسہرہ نے مزید بتایا کہ تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گرد کراچی کے علاقے کٹی پہاڑی پر رینجرز پوسٹ پر حملے میں بھی یہ ہی دہشتگرد ملوث تھے۔ مزید تفتیش جاری ہے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
شام : جنگی باقیات کا خطرہ برقرار، ہر چھ گھنٹے میں ایک ہلاکت یا زخمی ہونے کا واقعہ
02/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
کراچی : ٹی ٹی پی کے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار، دستی بم برآمد
02/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
شام : کرد خواتین جنگجوؤں کا فوج میں شمولیت کا مطالبہ مسترد، متبادل راستے کی تلاش
02/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر حملہ، فلپائن کے 2 ملاح ہلاک
02/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26266 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15514 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11794 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9093 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7380 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5060 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C