متنازعہ ٹوئیٹس: ایمان مزاری اور اور ہادی علی کو 17، 17 سال قید کی سزا
👁️ 389 بار دیکھا گیا
متنازعہ ٹوئیٹس: ایمان مزاری اور اور ہادی علی کو 17، 17 سال قید کی سزا
اسلام آباد (ڈیلی اردو ) پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد کی ایک عدالت نے پاکستانی فوج کی ناقد وکیل ایمان زینب مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کو سوشل میڈیا پوسٹس سے متعلق ایک کیس میں متعدد الزامات کے تحت مجموعی طور پر 17، 17 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
اس وکیل جوڑے کو گزشتہ روز گرفتاری کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر راولپنڈی کی اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا تھا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا کے تحریری حکم نامے کہا گیا ہے کہ ’’استغاثہ دونوں ملزمان کے خلاف ’پروینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ‘ (پیکا) کی دفعات نو (جرم کی تشہیر)، 10 (سائبر دہشت گردی)، اور 26-اے (جھوٹی اور جعلی معلومات) کے تحت اپنا کیس ثابت کرنے میں کامیاب رہا ہے۔‘‘
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ’’انہوں نے ایک ایسا بیانیہ پروان چڑھایا جو معاندانہ دہشت گرد گروہوں اور ممنوعہ تنظیموں اور افراد کے ساتھ مطابقت رکھتا تھا۔ ان کا مواد نسلی منافرت پھیلاتا تھا، ریاستی اداروں پر عوامی اعتماد کو ٹھیس پہنچاتا تھا اور مسلح افواج کو دہشت گردی اور جبری گمشدگیوں کے پیچھے دکھاتا تھا۔‘‘
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ایمان کی 2021 سے 2025 کے درمیان کی گئی ٹویٹس میں کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (BLA) اور تحریک طالبان پاکستان (TTP) کے ’’ایجنڈے کی عکاسی‘‘ کی گئی۔
جمعہ کے روز ایمان اور ہادی کی گرفتاری پر انسانی حقوق کی تنظیموں، سیاست دانوں اور صحافیوں نے تنقید کی تھی، جنہوں نے جوڑے کے منصفانہ ٹرائل کے حق پر زور دیا تھا۔
انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ’’قانونی تقاضوں کی عدم پابندی‘‘ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ’’انتقامی مقدمات ہیں جن کا مقصد صرف ایمان اور ہادی کو ان کے انسانی حقوق کے کام اور اختلافِ رائے پر خاموش کرنا ہے۔‘‘
ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (HRCP) نے بھی ان گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے اس کیس کو ’’ہراساں کرنے، ڈرانے دھمکانے اور بالآخر اختلافِ رائے کو کچلنے کا ہتھیار‘‘ قرار دیا۔۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9261 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C