مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
👁️ 336 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
پشاور (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں ایک گردواے میں فائرنگ کے نتیجے میں معمر سکھ میاں بیوی ہلاک ہو گئے ہیں۔
پولیس کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ مردان کے بابو محلہ، خواجہ گنج بازار میں واقع گردوارے کے اندر نامعلوم ملزم نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اس عبادت گاہ کے نگراں میاں بیوی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی پی او مردان مسعود احمد، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ماریہ مصطفی، اے ایس پی سٹی، ایس ایچ او اور دیگر پولیس افسران نے جائے وقوعہ کا دورہ کرکے شواہد اکٹھے کیے اور واقعے کا جائزہ لیا ۔
پولیس کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔
بی بی سی اردو کو اراکین صوبائی اسمبلی گرپال سنگھ اور سریش کمار نے بتایا ہے کہ دونوں بزرگ میاں بیوی اس گردوارے کے رکھوالے تھے اور ان کی اپنی کوئی اولاد نہیں تھی
انھوں نے بتایا کہ مرد کی عمر لگ بھگ 72 سال اور خاتون کی عمر 69سال تک ہوگی۔ سریش کمار کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں نے میاں بیوی کے چہروں پر گولیاں ماری ہیں۔
گرپال سنگھ نے بتایا کہ دونوں کی آخری رسومات آج رات مردان میں ادا کی جائیں گی۔ انھوں نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ اس واقعے کی تحقیقات کی جائیں اور ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔
مردان میں سکھوں اور ہندوؤں کی کُل تعداد 300 تک بتائی جاتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 14 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9262 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C