مریم نواز مسلم لیگ (ن) کی نائب صدارت کیلئے اہل قرار
👁️ 93 بار دیکھا گیا
مریم نواز مسلم لیگ (ن) کی نائب صدارت کیلئے اہل قرار
اسلام آباد (ڈیلی اردو) الیکشن کمیشن نے الیکشن کمیشن نے مریم نواز کو پارٹی کے نائب صدرارت سے ہٹائے جانے سے متعلق درخواست کو مسترد کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے گذشتہ روز محفوظ کیا جانے والے فیصلہ سنایا اور پی ٹی آئی ارکان کی درخواست مسترد کی۔
چیف الیکشن کمشنر نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ نائب صدر کا عہدہ غیر فعال اور اختیارات کے بغیر ہے، اگر پارٹی صدر کا عہدہ خالی ہو تو مریم نواز نااہلی کے خاتمے تک یہ عہدہ نہیں سنبھال سکتیں لہٰذا انہیں پارٹی کی نائب صدارت سے نہیں ہٹایا جاسکتا ہے۔ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں واضح کیا ہے کہ مریم نواز پارٹی کی صدارت یا کسی اور بااختیار عہدے کیلئے تب ہی اہل ہوسکیں گی جب احتساب عدالت کا ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ برقرار نہیں رہتا۔
مریم نواز کے خلاف درخواست میں تحریک انصاف کی جانب سے دائر کی گئی تھی، درخواست موقف اختیار کیا کہ مریم نواز سزا یافتہ ہونے کی وجہ سے پارٹی عہدہ رکھنےکی اہل نہیں ہیں اس لئے انہیں نائب صدرکے عہدے سے ہٹایا جائے، درخواست گزار کے مطابق مریم نواز احتساب عدالت سے سزا یافتہ ہیں وہ پارٹی عہدہ نہیں رکھ سکتی۔
درخواست میں مریم نواز كی بطور نائب صدر تقرری كے (ن) لیگی فیصلے كو آئین و قانون سے متصادم قرار دیا گیا تھا۔
مریم نواز کے پارٹی عہدے کے خلاف درخواست دائر کرانے والوں میں تحریک انصاف کی بیرسٹر ملیکہ بخاری، میاں فرخ حبیب، جویریہ ظفر اور کنول شوذب شامل تھیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جبری مذہب تبدیلی کیس، عدالت کا ہندو خاتون کو گھر واپس بھیجنے کا حکم
03/September/2026 👁️ 6 بار دیکھا گیا
منڈی بہاؤالدین : احمدی برادری سے تعلق رکھنے والا مکینک فائرنگ سے ہلاک
03/September/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
لکی مروت : پولیس اسٹیشن پر حملہ، اہلکاروں کی جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار
03/September/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
پشاور : پولیس پر دو حملے، 4 اہلکار زخمی، زیرحراست 2 ملزمان فرار
03/September/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
ایران کا کویت اور متحدہ عرب امارات میں امریکی اڈوں پر میزائل و ڈرون حملوں کا دعویٰ
03/September/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
ایران کے خلاف نئی کارروائی کی تیاری، اسرائیل میں فوجی آپشن پر غور تیز
03/September/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26269 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15517 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11795 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9096 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7382 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5062 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C