معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے کپڑوں کا برانڈ لانچ کردیا
👁️ 198 بار دیکھا گیا
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے کپڑوں کا برانڈ لانچ کردیا
لاہور (ڈیلی اردو) معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے کپڑوں کا برانڈ لانچ کردیا جس کی آمدنی دینی مدارس کے طلبا پر خرچ ہوگی اور اس آمدنی سے فلاحی کام بھی کیے جائیں گے۔
یہ برانڈ مولانا طارق جمیل کے نام کی مناسبت سے ’’ایم ٹی جے‘‘ کے نام سے لانچ کیا گیا ہے جس میں کرتا شلوار اور قمیص ہوں گی تاکہ لوگ اپنی ثقافت سے جڑے رہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ لنکڈ اِن پر ایم ٹی جے طارق جمیل نامی برانڈ کا پیج بھی بنایا گیا ہے۔
Why Did I Launch MTJ Brand?#tariqjamil pic.twitter.com/LPVhwptHbT
— Tariq Jamil (@TariqJamilOFCL) February 21, 2021
اس پیج پر دی گئی تفصیلات میں لکھا ہے کہ یہ ایک فیشن برانڈ ہے جس کی نگرانی مولانا خود کررہے ہیں، یہ برانڈ مولانا کے بتائے گئے اصولوں کو سیکھنے اور عمل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اس برانڈ کے لیے ملازمت کے لیے اشتہار بھی دیا گیا ہے۔ جنید جمشید فیشن برانڈ ساؤتھ کے سربراہ بلال اکرم کی لنکڈ اِن پروفائل کے مطابق وہ ایم ٹی جے میں ڈائریکٹر آپریشنز ہیں۔
مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ وہ ایک زمیندار خاندان سے تعلق رکھتے ہیں لیکن تبلیغ کے کاموں کی وجہ سے کئی برس سے وہ کام بھی نہیں کرسکے، سال دو ہزار میں انہوں نے فیصل آباد سے دینی مدارس کے قیام کا آغاز کیا تھا جہاں عربی زبان میں ہی تعلیم دی جاتی ہے، مدرسۃ الحسنین کے نام سے ان دینی مدارس کی اب 10 برانچیں ہیں۔
مولاناطارق جمیل کہتے ہیں کہ ان مدارس کو چلانے کے لیے باقاعدہ چندہ جمع نہیں کیا جاتا وہ صرف اپنے کاروباری دوستوں سے مدد لیتے رہے ہیں لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے سب کے کاروبار متاثر ہوئے تو پھر انہیں خیال آیا کہ اب ان دوستوں سے مدد مانگنا بھی مناسب نہیں کیونکہ دوست بھی خود معاشی مسائل کا شکار ہیں۔
طارق جمیل نے کہا کہ دینی مدارس کے نظام کو مستقل چلانے کے لیے کاروبار کرنے کا خیال آیا جس کے بعد ان کے نام سے کپڑوں کا ایک برانڈ لانچ کیا گیا ہے جس سے حاصل شدہ آمدنی سے دینی مدارس، اسکول کا نظام و نسق چلایا جائے گا ساتھ ہی ایک بڑا ہسپتال بھی قائم کرنے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔
مولانا طارق جمیل نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے برصغیر پاک و ہند میں مذہبی شخصیات کا کاروبار کرنا معیوب سمجھا جاتا ہے جو کہ غلط ہے یہ سوچ صرف عام مولویوں کی ہے کہ صرف زکوۃ، صدقہ اور خیرات مانگ کر ہی گزارہ کرنا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9264 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5470 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C