ملک میں شیعہ، سنی فساد کرانا بھارتی سازش تھی، کچھ لوگ پکڑے گئے ہیں، شیخ رشید کا دعویٰ
👁️ 162 بار دیکھا گیا
ملک میں شیعہ، سنی فساد کرانا بھارتی سازش تھی، کچھ لوگ پکڑے گئے ہیں، شیخ رشید کا دعویٰ
راولپنڈی (ڈیلی اردو) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک میں شیعہ، سنی فساد کرانا بھارتی سازش تھی اور اس سلسلے میں کچھ لوگ پکڑے بھی گئے ہیں جو اسلام آباد کے علما کو شہید کرنا چاہتے تھے تاکہ اس ملک میں آگ لگے، ہم سب سے حساس شہر ہیں، ایک طرف جی ایچ کیو جبکہ دوسری طرف سفارتخانے ہیں، ہم بیچ میں سینڈوچ ہیں، 20 تاریخ کو اپوزیشن اپنے سے بڑا کوئی فیصلہ نہیں کرے گی، نہ وہ کرسکتی ہے، یہ سوائے جلسے اور جلوسوں کے سوا کچھ نہیں کر سکتے۔
راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی ٹائی ٹائی فش ہوگئی ہے، گزشتہ روز فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) سے متعلق قانون سازی حکومت کی بہت بڑی فتح ہے، حکومت نے ایک پل عبور کیا ہے اور ثابت کیا کہ اس نے بارگیننگ نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے منی بل پر سرنڈر نہیں کیا، نیب کے کیسز میں جھکائو نہیں کیا جبکہ اپوزیشن نے ایف اے ٹی ایف جو حساس نوعیت کا بل تھا اس کی مخالفت کی۔
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ 20 تاریخ کو اپوزیشن اپنے سے بڑا کوئی فیصلہ نہیں کرے گی، نہ وہ کرسکتی ہے، سینیٹ کے انتخابات میں ان کے 64 اراکین ہوتے ہیں اور وہ اس کمرے سے اس کمرے میں جانے سے 44 ہوجاتے ہیں جبکہ کل ان کے 38 اراکین کم تھے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو کل اتنا رگڑا لگا کہ جو بل منظور نہیں ہونے والے تھے وہ بھی حکومت نے منظور کروا دئیے۔ بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو لوگ یہ طعنہ دے رہے ہیں کہ کل قانون کو روندا گیا، تو کوئی ایسا کام نہیں کیا گیا کیونکہ ایوان میں تقریر وہی کرسکتا ہے جس نے ترمیم داخل کروائی ہو۔
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ 20 اور 22 کو اپوزیشن کی کانفرنس اور اے پی سی ناکام ہوگی اور یہ سوائے جلسے اور جلوسوں کے سوا کچھ نہیں کرسکتے۔
انہوں نے کہا کہ یہ’بھارتی سازش تھی کہ اس ملک میں شیعہ، سنی فساد کروایا جائے اور کچھ لوگ پکڑے گئے ہیں جو راولپنڈی، اسلام آباد کے علما کو شہید کرنا چاہتے تھے تاکہ اس ملک میں آگ لگے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ میں تمام علما کو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ راولپنڈی امن کا شہر ہے، ہم سب یہاں ایک ہے، ہم نے نہ کسی کے عقیدے کو چھیڑنا ہے نہ اپنے عقیدے کو چھوڑنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب کا احترام کریں گے اور راولپنڈی ایک پرامن شہر ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کوئی ریڈلائن کراس نہیں کی گئی، شام میں میری شہبازشریف اور بلاول بھٹو سے ملاقات ہوئی تو سب پرباش ہے، شہباز شریف کا مورال تھوڑا کمزور تھا اور اس نے اسمبلی میں کوئی غلط بات نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پیپزپارٹی زیادہ فعال تھی جبکہ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ش) کا نکالنا طے ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب سے حساس شہر ہیں، ایک طرف ہمارے جی ایچ کیو ہے جبکہ دوسری طرف سفارتخانے ہیں، ہم بیچ میں سینڈوچ ہیں، لہذا یہ بین الاقوامی سازش تھی کہ راولپنڈی میں قتل و غارت کی جائے جو ناکام ہوگئی اور ملزم پکڑے گئے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں شیعہ سنی اتحاد قائم ہے اور رہے گا اور اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9263 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C