مولانا ڈاکٹر عادل خان کی ہلاکت: اہلخانہ کا اندراج مقدمہ سے انکار
👁️ 147 بار دیکھا گیا
مولانا ڈاکٹر عادل خان کی ہلاکت: اہلخانہ کا اندراج مقدمہ سے انکار
کراچی (ڈیلی اردو) جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا ڈاکٹر عادل خان کی ڈرائیور سمیت شہادت کے واقعے میں اہل خانہ نے مقدمہ درج کروانے سے انکار کردیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق اہل خانہ نے اندراج مقدمہ سے انکار کا فیصلہ مولانا عادل خان کے رفقاء سے مشورے کے بعد کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اہل خانہ کے انکار کے بعد سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مولانا ڈاکٹر عادل خان اور ڈرائیور کی شہادت کے مقدمے میں انسدادِ دہشت گردی اور قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی جائیں گی۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقدمے کے اندراج کے بعد تفتیش کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے سپرد کردی جائیں گی۔ کراچی کے علاقے شاہ فیصل میں چند روز قبل نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے مولانا عادل خان، ڈرائیور سمیت ہلاک کردیے گئے تھے۔
انہیں گزشتہ روز ان کے والد کے پہلو میں سپردِ خاک کیا گیا تھا، ان کی اور ڈرائیور کی نماز جنازہ جامعہ فاروقیہ فیز 2 حب ریور روڈ پر ادا کی گئی، جس میں اساتذہ، طلبہ اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9263 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C