مہمند ڈیم کی تعمیر 6 سال میں مکمل ہو جائے گی: چیئرمین واپڈا
👁️ 215 بار دیکھا گیا
مہمند ڈیم کی تعمیر 6 سال میں مکمل ہو جائے گی: چیئرمین واپڈا
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے کہا ہے کہ مہمند ڈیم کی تعمیر 5 برس آٹھ ماہ میں مکمل ہوجائے گی۔
ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پانی وسائل کا اجلاس پیر کے روز ہوا جس میں چیئرمین واپڈا نے شرکت کر کے مہمند ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے اراکین کو بریفنگ دی۔
چیئرمین واپڈا نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ حکومت مہمنڈ ڈیم کی تعمیر کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرے گی جس سے تعمیر میں بہت زیادہ مدد ملے گی۔
ڈیم کی تعمیر مقررہ مدت سے قبل پانچ سال اور 8 ماہ میں مکمل ہوجائے گی، چیئرمین واپڈا
واپڈا چیئرمین مزمل حسین نے بتایا کہ حکومت کے خلاف دائر مقدمات کے باعث ڈیم کی تعمیر میں پچاس سال کی تاخیر ہوئی مگر اب حکومت کے حق میں فیصلہ آچکا ہے جس کے بعد اب مزید تعطل کی کوئی گنجائش نہیں ہوسکتی‘۔
چیئرمین واپڈا کا کہنا تھا کہ ’ڈیم کی تعمیر کے لیے 19 لاکھ ایکٹر فٹ زمین مختص کی گئی جس کے ذریعے 800 میگا واٹ بجلی کی پیداوار کی جاسکتی ہے جبکہ صرف مہمند ڈیم ہی سالانہ 2862 گیگا واٹ بجلی پیدا کرے گا‘۔
واپڈا چیئرمین نے تعمیر کے حوالے سے جاری پروپیگنڈے کومسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’نومبر 2017 سے 26 جون 2018 تک مختلف کمپنیوں نے بولی کے عمل میں حصہ لیا، مجموعی طور پر 15 کمپنیاں اس عمل میں شریک ہوئیں اور دس نے سائٹ کا دورہ بھی کیا، دو کمپنیاں ایسی تھیں جنہوں نے حتمی بولی کے مرحلے میں حصہ لیا اور اُن میں سے ایک کو ٹھیکہ دیا گیا‘۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’پروجیکٹ کے لیے 40 فیصد انجینئرز کا انتخاب کرلیا گیا جبکہ 60 فیصد عالمی ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی‘۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9263 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C