میانمار: فوجی بغاوت کے پانچ سال، ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک
👁️ 383 بار دیکھا گیا
میانمار: فوجی بغاوت کے پانچ سال، ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک
لندن (ڈیلی اردو) دنیا بھر میں جنگوں اور تنازعات کی نگرانی کرنے والے ایک غیر سرکاری ادارے کے مطابق میانمار میں فروری 2021 کی فوجی بغاوت کے بعد شروع ہونے والی خانہ جنگی میں اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
منگل کو جاری ہونے والی رپورٹ میں مسلح تنازعات کے اعداد و شمار جمع کرنے والے ادارے ACLED کی سینئر تجزیہ کار سن مون تھانت کے حوالے سے بتایا گیا کہ اب تک 1,00,114 افراد جنگ سے متعلقہ تشدد میں مارے جا چکے ہیں۔
سرکاری طور پر ہلاکتوں کا کوئی مستند ریکارڈ موجود نہیں ہے تاہم مختلف اندازوں کے مطابق یہ تنازعہ ایشیا کی سب سے ہلاکت خیز جاری جنگ بن چکا ہے۔
فروری 2021ء میں فوج نے آنگ سان سوچی کی منتخب حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا اور انہیں حراست میں لے لیا تھا، جس کے بعد ملک میں جمہوری عمل کا خاتمہ ہو گیا۔
اس کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں کو سکیورٹی فورسز نے سختی سے کچل دیا، جس کے نتیجے میں ہزاروں کارکن اور نوجوان شہروں سے نکل کر مسلح مزاحمتی گروہوں میں شامل ہو گئے۔ یہ گروہ پہلے سے موجود نسلی اقلیتوں کی مسلح تنظیموں کے ساتھ مل کر فوجی حکومت کے خلاف لڑ رہے ہیں، جس نے ملک کو ایک طویل خانہ جنگی میں دھکیل دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9261 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C