میانمار: ہسپتال پر فوجی بمباری، 30 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں زخمی
👁️ 306 بار دیکھا گیا
میانمار: ہسپتال پر فوجی بمباری، 30 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں زخمی
ینگون (ڈیلی اردو/اے ایف پی/بی بی سی) میانمار میں ایک ہسپتال پر فوج کی جانب سے کی جانے والی بمباری کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔
یہ حملہ بدھ کی رات گئے ملک کے مغربی حصے میں واقع ایک ہسپتال پر کیا گیا ہے جس میں اب تک کم از کم 34 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔
یہ حملے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ملک بغاوت کے بعد اس ماہ کے آخر میں اپنے پہلے انتخابات کی تیاری کر رہا ہے۔ تاہم فوج کے حامی ٹیلیگرام اکاؤنٹس کا دعویٰ ہے کہ حالیہ حملے شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے نہیں تھے۔
یہ ہسپتال ریاست راکھین میں مروک-او نامی قصبے میں واقع ہے۔ واضح رہے کہ یہ علاقہ اراکان آرمی کے کنٹرول میں ہے جو فوجی حکومت کے خلاف لڑنے والی سب سے طاقتور نسلی مسلح تنظیموں میں سے ایک ہے۔
2021 کی فوجی بغاوت کے بعد سے یہاں خانہ جنگی جاری ہے جس میں ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔
حالیہ مہینوں میں فوج نے نسلی گروہوں سے علاقے واپس لینے کے لیے فضائی حملوں میں اضافہ کیا ہے۔
ریاست رخائن میں حکومت مخالف گروپ اراکان آرمی کے ترجمان خائن تھو کھا نے بتایا کہ ریاست کے علاقے مراؤک یو ٹاؤن شپ میں واقع ہسپتال بدھ کو دیر گئے ایک فوجی طیارے سے گرائے گئے بموں سے تباہ ہو گیا۔ فضائی حملے میں ہسپتال کو براہ راست نشانہ بنایا گیا جس کی وجہ سے بہت زیادہ افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔
دوسری جانب میانمار کی فوج نے ان حملوں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
آرمی کے ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ زیادہ تر ہلاکتیں سپتال کے مریضوں کی تھیں۔ انھوں نے کہا کہ ’ یہ دہشت گرد فوج کی جانب سے شہری مقامات پر تازہ ترین وحشیانہ حملہ ہے۔ فوج کو شہریوں پر بمباری کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے۔‘
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں ہسپتال کی عمارتوں کی چھتیں تباہ، ٹوٹے ہوئے بستر اور زمین پر بکھرا ہوا ملبہ دکھائی دیتا ہے۔
یاد رہے کہ فوجی حکومت کئی سالوں سے نسلی ملیشیاؤں کے ساتھ خونریز لڑائی میں الجھی ہوئی ہے اور ایک وقت ایسا بھی آیا جب اس نے ملک کے آدھے سے زیادہ حصے پر کنٹرول کھو دیا تھا تاہم لیکن چین اور روس سے ملنے والی نئی ٹیکنالوجی اور سازوسامان نے یہاں حالات بدلنے میں مدد کی ہے۔
فوجی حکومت نے فضائی حملوں کے ذریعے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
فوجی حکومت کے دور میں شہری آزادیوں میں شدید کمی آئی ہے۔ انسانی حقوق کے گروہوں کے مطابق دسیوں ہزار سیاسی مخالفین کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
میانمار کی فوجی حکومت نے 28 دسمبر کو ملک میں عام انتخابات کا اعلان کیا ہے اور اسے سیاسی استحکام کی راہ قرار دیا ہے تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ انتخابات نہ آزاد ہوں گے نہ منصفانہ، بلکہ فوجی حکومت کو جواز فراہم کرنے کا ذریعہ ہوں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9261 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C