میر علی میں دہشتگردوں کا کواڈ کاپٹر حملہ، بچہ ہلاک، 7 زخمی
👁️ 134 بار دیکھا گیا
میر علی میں دہشتگردوں کا کواڈ کاپٹر حملہ، بچہ ہلاک، 7 زخمی
میر علی(ڈیلی اردو) خیبرپختونخواہ شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں سکیورٹی فورسز کے دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر جاری آپریشن کے دوران مبینہ طور پر دہشتگردوں نے شہری آبادی کو کواڈ کاپٹر کے ذریعے نشانہ بنا دیا، جس کے نتیجے میں ایک بچہ ہلاک جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی میں مصروف تھیں کہ دہشتگردوں نے کارروائی سے توجہ ہٹانے اور ممکنہ طور پر فرار ہونے کا راستہ بنانے کے لیے آبادی کی جانب دھماکا خیز مواد سے لیس کواڈ کاپٹر بھیجا۔ حملے کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 8 بچے زخمی ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی بچوں میں سے ایک بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا، جبکہ دو زخمی بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور متاثرہ بچوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا۔ بعدازاں شدید زخمی بچوں کو مزید علاج کے لیے سکیورٹی انتظامات میں بنوں منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے جبکہ دہشتگردوں کی تلاش اور علاقے کو محفوظ بنانے کے لیے کارروائی بھی جاری رہی۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی جانب سے ریموٹ کنٹرول فضائی آلات کے استعمال سے شہری آبادی بالخصوص بچوں کے لیے خطرات میں اضافہ ہوا ہے۔ آبادی والے علاقوں میں اس نوعیت کے حملوں سے نہ صرف شہریوں کی جانیں خطرے میں پڑتی ہیں بلکہ دہشتگرد خوف و ہراس پھیلانے کے لیے بھی ایسی کارروائیاں کرتے ہیں۔
سکیورٹی فورسز کے مطابق دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں کے دوران شہریوں کے تحفظ کو ترجیح دی جاتی ہے، جبکہ میر علی میں پیش آنے والے واقعے کے بعد زخمیوں کو فوری طبی امداد، منتقلی اور علاج کی سہولت فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے گئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9263 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C