نوابشاہ میں مسلح تنظیم کی فائرنگ سے زخمی کالعدم جماعت الدعوۃ کا اہم رہنما ہسپتال میں دم توڑ گیا
👁️ 35 بار دیکھا گیا
نوابشاہ میں مسلح تنظیم کی فائرنگ سے زخمی کالعدم جماعت الدعوۃ کا اہم رہنما ہسپتال میں دم توڑ گیا
کراچی (ڈیلی اردو) سندھودیش روولیوشنری آرمی (ایس آر اے) کے حملے میں شدید زخمی کالعدم تنظیم جماعت الدعوۃ کا اہم رہنما مُلا سردار حسین آرائیں آج کراچی ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
#Sindh: A prominent “activist” of Jamāʿat-ud-Daʿwah (JuD), identified as Sardar Hussain Arain, who was shot in Qazi Ahmad city, 4 days ago, has succumbed to his wounds in Karachi. Sindhudesh Revolutionary Army took responsibility for the attack. (https://t.co/VVdxwId67b) https://t.co/DlFsEC1KLG
— ???? (@cozyduke_apt29) August 5, 2023
تفصیلات کے مطابق چار روز قبل، یکم اگست کو کالعدم تنظیم جماعت الدعوۃ کی عسکری تنظیم لشکرِ طیبہ کے ایک اہم رہنما ملا سردار حسین آرائیں پر سندھودیش روولیوشنری آرمی نے سندھ کے ضلع نواب شاہ کے شہر قاضی احمد میں اس وقت حملہ کیا ، جب وہ اپنے گھر سے آکر ڈیڑاں روڈ پر واقع اپنی ایک دکان پر آیا ۔
اس حملے میں ملاسردار آرائیں شدید زخمی ہوا تھا، جسے فوراً نوابشاہ کی ایک نجی ہستال میں منتقل کیا گیا، جس کی حالت تشویشناک ہونے کے بعد اسے کراچی کی ایک نجی ہسپتال میں وینٹیلیٹر پر رکھا گیا، جہاں آج 5 اگست کو دم توڑ گیا۔
یاد رہے کہ ملا سردار حسین آرائیں 2018 کی الیکشن میں نوابشاہ کی پی ایس 40 سے لشکرِ طیبہ کی سیاسی فرنٹ اللہ و اکبر تحریک کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں بھی کھڑا ہوا تھا۔
ذرائع کے مطابق ملا سردار حسین مقامی سطح پر جماعت الدعوہ کے مدارس اور لشکرِ طیبہ کے مراکز کو مضبوط کرنے کا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔
جس نے اللہ اکبر تحریک اور جماعت الدعوہ کے پلیٹ فارم سے بہت احتجاج اور پروگرام بھی منعقد کیئے تھے۔
یاد رہے کہ لشکرِ طیبہ کے اس رہنما پر حملے کی ذمہ داری سندھ کی آزادی پسند مسلح تنظیم سندھودیش روولیوشنری آرمی نے قبول کی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خیبر پختونخوا میں دہشتگردی میں اضافے پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی خارجہ پالیسی پر تنقید
20/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا کا اپنے شہریوں کے لیے ہنگامی سکیورٹی الرٹ جاری
20/September/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
شام میں سابق اسد دور کے ریپبلکن گارڈ کے اعلیٰ افسر گرفتار
20/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بحیرہ کیریبین میں امریکی کارروائی، کشتی میں سوار 4 افراد ہلاک
20/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے دفاع کے لیے پاکستان ہر حد تک جائے گا، افغان سرزمین سے دہشتگردی روکنا طالبان کی ذمہ داری : ڈی جی آئی ایس پی آر
20/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک، 23 مغوی بازیاب
20/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26319 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15563 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11847 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9159 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7443 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5214 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C