نوشکی :پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار حملے میں ہلاک
👁️ 99 بار دیکھا گیا
نوشکی :پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار حملے میں ہلاک
نوشکی(ڈیلی اردو) بلوچستان کے شورش زدہ ضلع نوشکی میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران سکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کو مسلح افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنا دیا، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ نوشکی شہر کے مضافاتی علاقے ظہر آباد میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے پولیو ٹیم کے ہمراہ موجود پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا۔ فائرنگ کے وقت خواتین پر مشتمل پولیو ٹیم محفوظ رہی، تاہم حملہ آور ہلاک ہونے والے اہلکاروں کا سرکاری اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔
حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شناخت محمد یاسر اور عبدالروف کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ حملے کے محرکات اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
نوشکی پولیس کے ایس پی سلیم شاہوانی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے آئی جی پولیس اور ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ بھی طلب کی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران سکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15617 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9264 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5468 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C