وزیر پیٹرولیم نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دیدیا
👁️ 151 بار دیکھا گیا
وزیر پیٹرولیم نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دیدیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ گیس کمپنیوں نے گیس کی قیمتوں میں 147 فیصد اضافے کی سفارش کی ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق اسلام آباد میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیرپیٹرولیم غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کے وقت سلیبز کے تعین میں کوتاہی ہوئی، ہم پہلے بھی اپنی غلطی کا اعتراف کر چکے ہیں، اور اب اس کے ازالے کے لئے صارفین کو اضافی وصولیاں 30 جون تک واپس کردیں گے۔
وزیرپیٹرولیم نے بتایا کہ گیس کمپنیوں نے گیس کی قیمتوں میں 147 فیصد اضافے کی سفارش کی ہے، گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا تاہم گیس کی قیمتوں میں 147 فیصد سے کم اضافہ ہوگا۔
غلام سرور خان کا مزید کہنا تھا کہ زیرِسمندر تیل و گیس کی دریافت کے حوالے سے اچھی خبر کی امید ہے، وزیر اعظم نے تین ہفتوں میں خوشخبری دینے کی بات کی ہے، اب تک جو معلومات مل رہی ہیں اس سے توقع ہے کہ بڑا ذخیرہ ملے گا، ابھی ڈرلنگ کا عمل جاری ہے کچھ دن انتظار کرنا ہوگا پھر حتمی اعلان کریں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9263 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C