ون ڈے سیریز: پاکستان وومن ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی
👁️ 170 بار دیکھا گیا
ون ڈے سیریز: پاکستان وومن ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی
دبئی (ویب ڈیسک) پاکستان وومن ٹیم نے باؤلرز کی عمدہ کارکردگی اور سدرہ امین کی ذمے دارانہ بیٹنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز کو فیصلہ کن ون ڈے میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔
دبئی کی آئی سی سی اکیڈمی میں کھیلے ئے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز وومن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
ایک رنز پر کائشیا نائٹ کی وکٹ گرنے کے بعد دیندرا ڈوٹن نے کپتان اسٹیفنی ٹیلر کے ہمراہ مل کر اسکور کو 35 تک پہنچایا جس میں ڈوٹن کا حصہ 28 رنز کا رہا لیکن اسی اسکور پر رن آؤٹ ہو کر ڈوٹن پویلین لوٹ گئیں۔
نصف سنچری بنانے والی ویسٹ انڈین کپتان ٹیلر اور شمین کیمبل نے 52 رنز کی شراکت قائم کر کے اسکور 87 تک پہنچایا ہی تھا کہ کیمبل کی 26 رنز کی اننگز اختتام کو پہنچی۔
اس کے بعد ویسٹ انڈین ٹیم کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور ایفی فلیچر کے سوا ٹیل اینڈرز میں سے کوئی بھی بلے باز وکٹ پر سنبھل کر بیٹنگ نہ کر سکی۔
ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 48 ویں اوور میں 159 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی، اسٹیفنی ٹیلر نے 52 اور فلیچر نے 23 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے ڈیانا بیگ اور نشرہ سندھو نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں سدرہ امین اور ناہیدہ خان نے پاکستان کو 32 رنز کا مثبت آغاز فراہم کیا جس کے بعد ناہیدہ پویلین لوٹ گئیں۔سدرہ نے جویریہ خان کے ہمراہ دوسری وکٹ کے لیے 44 رنز جوڑے جس کے بعد جویریہ خان 24 رنز بنانے کے بعد ٹیلر کو وکٹ دے بیٹھیں جبکہ کپتان بسمہ معروف بھی 5 رنز بنا سکیں۔82 رنز پر تین وکٹیں گرنے کے بعد سدرہ امین کا ساتھ دینے ندا ڈار آئیں اور دونوں کھلاڑیوں نے 46 رنز کی شراکت قائم کر کے پاکستان کو جیت کی راہ پر گامزن کیا، سدرہ 52 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹیں جبکہ عالیہ ریاض 5 رنز بنا سکیں۔
اس کے بعد ثنا میر اور کائنات مرزا نے بغیر کسی نقصان کے ہدف تک رسائی حاصل کر کے پاکستان کو میچ میں 4وکٹ کی شاندار فتح سے ہمکنار کرادیا۔
اس میچ میں فتح کی بدولت سیریز کا پہلا میچ ہارنے والی پاکستانی وومن ٹیم نے تین میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔ سدرہ امین کو عمدہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15617 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9264 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5470 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C