ٹارگٹ کلنگ کیخلاف مجلس وحدت مسلمین کا جمعہ کے روز ملک گیر احتجاج کا اعلان
👁️ 100 بار دیکھا گیا
ٹارگٹ کلنگ کیخلاف مجلس وحدت مسلمین کا جمعہ کے روز ملک گیر احتجاج کا اعلان
اسلام آباد (ڈیلی اردو) ڈی آئی خان مسلسل فرقہ ورانہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف جمعہ کے روز ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔ کے پی کے حکومت نے ڈی آئی خان کو دہشت گردوں کے رحم کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ ایک ماہ میں تیرہ افراد ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن چکے ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان گذشتہ کئی عرصے سے ملت جعفریہ کا مقتل گاہ بن چکا ہوا ہے،آئے دن بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ جاری ہیں ستم ظریفی یہ ہے کہ دہشتگرد اب قانون نافذ کرنے والے اداروں کی وردیوں میں ملبوس آتے ہیں،اور باآسانی واردات کرکے فرار ہوتے ہیں۔
ڈیرہ اسماعیل خان کے تحصیل پروہ میں دہشتگردوں نے پولیس وین پر حملہ کیا ایس ایچ اور کو شہید کیا اور ساتھ میں پمفلٹ بانٹ کر گئے جس میں باقاعدہ یہ درج تھا کہ ہم شیعہ آباد اور افراد کو نشانہ بنائیں گے،اس وقت وہاں کے رہائشی ایک کرب کے عالم میں زندگی گزار نے پر مجبور ہیں۔
گذشتہ رات ہی ڈیرہ اسماعیل خان میں تین موٹر سائیکلوں پر سوار دہشتگرد وں نے تحصیلدار حق نواز کے جواں بیٹے کو اغوا کرنے کی کوشش کی مزاحمت پر انکے دو چچا شہید اور بات کو زخمی کر دیا،اس سے کچھ دن پہلے ذاکر قیصر شائق جو کہ ٹی ایم اے کا ملازم ہے کو دن دیہاڑے گولیوں کا نشانہ بنایا گیا،اور قاتل باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔
خیبر پختونخواہ میں جاری اس دہشتگردی کی لہر کو روکنے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل ناکام نظر آتے ہیں،ایک طرف نیشنل ایکشن پلان عملدرآمد کی باتیں ہو رہی ہیں تو دوسری طرف ملت جعفریہ کے بے گناہ افراد کا قتل عام جاری ہیں،راوالپنڈی چاندنی چوک پر بھی بھرے بازار میں خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے نوجوان ثاقب بنگش کو گذشتہ رات گولیوں کا نشانہ بنایا گیا،قانون نافذ کرنے والے ادارے اس قتل کے محرکات کو بھی سامنے لائیں۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں ہم مکمل بے رحمانہ فوجی آپریشن کا مطالبہ کرتے ہیں،اور پولیس کے صفوں میں موجود دہشتگردوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں ،جن کے بارے میں خود حکومتی رپورٹس موجود ہیں،ہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ ہم ایک بار پھر سے اپنے مطالبات کے لئے سٹرکوں پر نکل آئے،ریاست عوام کی جان مال کی تحفظ کے ذمہ دار ہیں
وزیر اعظم خود اس ظلم بربریت پر ایکشن لیں اور ڈیرہ اسماعیل خان کے مظلومین کو تحفظ فراہم کریں،ہم اس جمعہ کو ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کیخلاف یوم احتجاج منائیں گے،اگر یہ سلسلہ نہ روکا تو ہم اپنے مطالبات کے حصول کے لئے ہر قسم کا آئینی قانونی اور جمہوری احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
پریس کانفرنس مرکزی رہنما ایم ڈبلیو ایم علامہ اعجاز بہشتی ،سیکرٹری روابط ملک اقرار حسین ۔مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سید حسنین زیدی ،علامہ شیر علی انصار ی بھی موجود تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
روس کے زیرِ قبضہ یوکرینی علاقے میں بس پر ڈرون حملہ، 8 افراد ہلاک، 11 زخمی
03/June/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
کویت انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایرانی ڈرون حملہ، ایک بھارتی شہری ہلاک، 70 زخمی
03/June/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ ناکام، 4 حملہ آور ہلاک
03/June/2026 👁️ 288 بار دیکھا گیا
امریکی طیاروں نے ایک بار پھر ایران میں فضائی حملے کیے، پاسداران انقلاب کی جوابی کارروائیاں
03/June/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
ٹانک میں دہشت گردوں کی فائرنگ، چھٹی پر آیا پولیس اہلکار ہلاک
03/June/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
جزوی جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپیں جاری
03/June/2026 👁️ 326 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8783 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4464 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3190 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2366 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2049 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1861 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C