ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
👁️ 162 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
ٹانک(ڈیلی اردو) خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ ضلع ٹانک کے علاقے شیخ سلطان میں بنیادی مرکزِ صحت (بی ایچ یو) کو ایک بار پھر رات کے وقت بارودی مواد سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں عمارت کا بڑا حصہ شدید متاثر ہوگیا۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
مقامی ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے رات کے وقت بی ایچ یو شیخ سلطان کی عمارت میں دھماکا کیا، جس سے مرکزِ صحت کے مختلف حصوں کو شدید نقصان پہنچا اور عمارت کا بڑا حصہ منہدم ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چند روز قبل بھی مذکورہ بنیادی مرکزِ صحت کو دھماکے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ حالیہ واقعے کے بعد بی ایچ یو شیخ سلطان کی عمارت تقریباً 80 فیصد تک متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔
مسلسل حملوں کے باعث علاقے کے مکینوں کے لیے بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ مرکزِ صحت کی بحالی اور طبی خدمات کی بحالی کے حوالے سے صورتحال واضح نہیں ہوسکی۔
پولیس اور سیکیورٹی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ دھماکے میں ملوث افراد کا سراغ لگانے کے لیے کارروائی جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 149 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9264 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5470 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C