ٹی ٹوئنٹی سیریز: سری لنکا نے پاکستان کو پہلے میچ میں 64 رنز سے شکست دیدی
👁️ 80 بار دیکھا گیا
ٹی ٹوئنٹی سیریز: سری لنکا نے پاکستان کو پہلے میچ میں 64 رنز سے شکست دیدی
لاہور (ڈیلی اردو) سری لنکا نے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 64 رنز سے شکست دے دی۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 166 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 101 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ افتخار احمد 25 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
All over. All out. Sri Lanka win the first #PAKvSL T20I by 64 runs.
SCORECARD ➡️ https://t.co/zPnib3feRF pic.twitter.com/lgt8aUIP90
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 5, 2019
احمد شہزاد اور عمر اکمل کو طویل عرصے بعد ٹیم میں شامل کیا گیا جبکہ فہیم اشرف کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی تاہم عمر اکمل اور احمد شہزاد ایک بار پھر ناکام رہے۔ سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔ مہمان ٹیم کی جانب سے اوپنر دنوشکا گوناتھلاکا 57 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ پاکستان کی جانب سے محمد حسنین نے ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے 3 اور شاداب خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
Sri Lanka secure their first win of their tour of Pakistan ????#PAKvSL ????https://t.co/zQfKjWBqEj pic.twitter.com/sqmtTAXWL7
— ICC (@ICC) October 5, 2019
محمد حسنین نے 16 ویں اوور کی آخری گیند پر بھانوکا راجاپاکسا کو آؤٹ کیا اور اس کے بعد 19 ویں اوور کی پہلی دو گیندوں پر ڈاسن شناکا اور شیہان جے سوریا کو پویلین کو راہ دکھائی۔ محمد حسنین نے 16 ویں اوور کی آخری گیند پر بھانوکا راجاپاکسا کو آؤٹ کیا اور اس کے بعد 19 ویں اوور کی پہلی دو گیندوں پر ڈاسن شناکا اور شیہان جے سوریا کو پویلین کو راہ دکھائی۔
1st T20I. It's all over! Sri Lanka win by 64 runs https://t.co/HOvFommcFK #PAKvSL
— ICC Live Scores (@ICCLive) October 5, 2019
وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے کم عمر ترین بولر بن گئے ہیں۔ ون ڈاؤن آنے والے عمر اکمل پہلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ 22 کے مجموعی اسکور پر احمد شہزاد بھی صرف 4 رنز بناکر بولڈ ہوگئے۔
پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز بابر اعظم اور احمد شہزاد نے کیا تاہم 13 کے مجموعی اسکور پر بابر اعظم 13 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد ون ڈاؤن آنے والے عمر اکمل پہلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ 22 کے مجموعی اسکور پر احمد شہزاد بھی صرف 4 رنز بناکر بولڈ ہوگئے۔
کپتان سرفراز احمد اور افتخار احمد نے کچھ مزاحمت کی تاہم دونوں بالترتیب 24 اور 25 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد آصف علی 6، عماد وسیم 7 اور فہیم اشرف 8 رنز بناکر چلتے بنے۔
پاکستان کے آخری محمد عامر تھے جو صرف ایک رنز بناسکے۔ سری لنکا کی جانب سے پرادیپ اور اوڈانا نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ڈی سلوا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
ہنگو: ٹل میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9103 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7394 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C