پاراچنار: افغانستان سے براستہ کرم اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام
👁️ 90 بار دیکھا گیا
پاراچنار: افغانستان سے براستہ کرم اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام
پاراچنار (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار کے علاقہ تھانہ پیواڑ کی پولیس نے غیر ملکی ساخت کی ہیوی مشین گنیں اور دیگر خطرناک سنائپر گنوں سمیت تباہ کن اسلحہ کی بڑی کھیپ پاکستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی اور ایک سمگلر کو گرفتار کر لیا۔
پیواڑ تھانہ کی پولیس نے پیواڑ تری منگل مین روڈ پر ڈاگو چیک پوسٹ کے نزدیک ایک ویگو پک اپ گاڑی سے دوہرے فرش میں چھپا کر سمگل کئے جا رہے اسلحے کی بھاری کھیپ برآمد کرلی۔
پاراچنار پولیس نے کامیاب کارروائی میں اسلحہ سمگلر ڈرائیور ملزم حمید اللہ ولد حکیم جان سکنہ تری منگل حال ٹنڈوری صدہ کو اپنے حراست میں لے لیا۔
سمگلر سے پکڑے گئے اسلحہ میں سے 2عدد زیڑاکئے ،1عدد زیڑاکئے نامکمل ، M-16A4 بیرل 9 عدد، M4 بیرل 6 عدد، M16 مشین گن بیرل 5 عدد، M-16 فرنٹ گریپ 3 عدد، M-4 بولٹ 2عدد، MM7.62HMG نامکمل 1عدد، SMG کارتوس 5323 عدد، M-4 کارتوس 2210 عدد، MG-1A-3 کارتوس 1000 عدد اور 11عدد میگزین M-4 شامل ہے۔
زیر حراست اسلحہ سمگلر کے خلاف تھانہ پیواڑ میں 15AA/17AA کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا اور ملزم نے ابتدائی پوچھ گچھ میں اسلحہ تری منگل سے لوئر کرم صدہ اور ضلع کے مختلف علاقوں کو سمگل کرنے کا اعتراف جرم کرلیا ہے۔
زیر حراست اسلحہ سمگلر کو مزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن ٹیم کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 168 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 170 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8831 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4563 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3274 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2452 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2095 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1899 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C