پاسداران انقلاب ایران کیلئے ‘مخاصمانہ سائبرسرگرمیوں‘ کے مرتکب چار افراد کے خلاف امریکی پابندیاں
👁️ 144 بار دیکھا گیا
پاسداران انقلاب ایران کیلئے ‘مخاصمانہ سائبرسرگرمیوں‘ کے مرتکب چار افراد کے خلاف امریکی پابندیاں
واشنگٹن (ڈیلی اردو/وی او اے/اے ایف پی) امریکہ نے منگل کو ایران کے خلاف اپنی پابندیوں میں اضافہ کرتے ہوئے چار افراد اور دو ایسی کمپنیوں کو نامزد کیا ہے جو اس کے مطابق ایرانی فوج کے لیے کام کر رہے تھے اور “مخاصمانہ سائبر سرگرمیوں میں ملوث”تھے۔
امریکی محکمہ خزانہ نے ایک بیان میں کہا کہ “ان ایکٹرز نے سائبر کارروائیوں کے ذریعے ایک درجن سے زیادہ امریکی کمپنیوں اور سرکاری اداروں کو نشانہ بنایا، جن میں سپیئر فشنگ اور مال ویئر حملےشامل تھے۔”
محکمہ خزانہ نے کہا کہ منگل کو عائد کردہ ان پابندیوں کے ساتھ ساتھ، امریکی محکمہ انصاف اور فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے چار افراد پر امریکی اداروں کو نشانہ بنانے والی سائبر سرگرمیوں میں ان کے کردار کے لیے فرد جرم عائد کی ہے۔
وزارت خزانہ نے کہا کہ یہ افراد اور کمپنیاں ایران کے پاسداران انقلاب کی سائبر الیکٹرانک کمانڈ (IRGC-CEC) کے لیے کام کر رہے تھے۔
محکمہ خزانہ کے دہشت گردی اور مالیاتی انٹیلیجینس کے معاون وزیر برائن نیلسن نے ایک بیان میں کہا، “بدنیت ایرانی سائبر ایکٹر، امریکی کمپنیوں اور حکومت کے اداروں کو ایک ایسی مربوط اورکثیر جہتی مہم میں نشانہ بناتے رہتے ہیں جس کا مقصد ہمارے اہم انفراسٹرکچر کو غیر مستحکم کرنا اور ہمارے شہریوں کو نقصان پہنچانا ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ “امریکہ ان نیٹ ورکس کی کارروائیوں کو بے نقاب کرنے اور ان کو درہم برہم کرنے کے لیے ان ٹولز کا استعمال کرنا جاری رکھے گا جو احتساب کو فروغ دینے کے لیے ہمارے پاس موجود ہیں۔
امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں اسرائیل مخالف پراکسیز کی حمایت کرنے اور یوکرین میں روس کی جنگ کے لیے فوجی مدد فراہم کرنے پر تہران کے خلاف عائد کی جانے والی تعزیرات میں منگل کی پابندیاں تازہ ترین ہیں۔
اس مہینے کے شروع میں اسرائیل کے خلاف تہران کے بڑے پیمانے پر حملے کے جواب میں، امریکہ اور برطانیہ نےگزشتہ ہفتے ایران کے فوجی ڈرون پروگرام کے خلاف وسیع پیمانے پر پابندیوں کا اعلان کیا تھا۔
یہ حملہ یکم اپریل کو دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر کیے گئے اس فضائی حملے کے جواب میں کیا گیا تھاجس کا بڑے پیمانے پر الزام اسرائیل پر لگایا گیا تھا- اس حملےمیں دو جنرلوں سمیت پاسداران انقلاب کے 7 ارکان ہلاک ہوئے تھے۔
ان پابندیوں کو سامنے لانے کےایک دن بعد، امریکہ نے تھائی لینڈ میں ایک فرم پر ایرانی پابندیوں کی ساڑھے چار سو سے زیادہ ممکنہ خلاف ورزیوں کی وجہ سے 2 کروڑ ڈالر کا جرمانہ عائدکیا تھا۔
ان خلاف ورزیوں میں ایران کی نیشنل پیٹرولیم کمپنی کی مشترکہ ملکیت والی ایک کمپنی کو تقریباً 300 ملین ڈالرز کے وائر ٹرانسفر شامل تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 180 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 153 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 320 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4812 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3442 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C