پاک بحریہ کی کثیر الملکی بحری مشق امن 2019 اختتام پذیر
👁️ 158 بار دیکھا گیا
پاک بحریہ کی کثیر الملکی بحری مشق امن 2019 اختتام پذیر
کراچی (ڈیلی اردو) پاک بحریہ کے تحت منعقدہ کثیر الملکی بحری مشق امن 19 اختتام پذیر ہو گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق امن مشق میں 46 ممالک نے ”امن کے لیے ایک“ کے عزم کا مظاہرہ کیا جب کہ نیول شپس،ہیلی کاپٹروں، اسپیشل فورسز اور 46 ممالک کے مبصرین نے مشق میں شرکت کی، مشق میں شریک ممالک کے ہیلی کاپٹروں اور جہازوں نے فلائی پاسٹ بھی کیا۔
اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی صدرمملکت عارف علوی جب پاک بحریہ کے جہاز معاون پرپہنچے تو نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ان کا استقبال کیا جب کہ صدر مملکت،وزیر دفاع،مسلح افواج کی قیادت نے بحیرہ عرب میں انٹرنیشنل فلیٹ کا جائزہ لیا،مہمان خصوصی نے اہداف پر بحری جہاز کی فائرنگ سمیت مختلف آپریشنل مشقیں دیکھیں۔
صدر مملکت عارف علوی نے بڑے ایونٹ کے انعقاد پر پاک بحریہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امن مشق سے خطے میں امن و سلامتی کے پاکستان کے عزم کا اعادہ ہوا،انہوں نے بڑی تعداد میں ہم خیال ممالک کی امن مشق میں شرکت کو سراہا۔
صدر نے کہا کہ امن 19نے مشترکہ کوششوں سے خطے کو مزید پرامن اور محفوظ بنانے کا راستہ دکھایا،مشترکہ بحری چیلنجز سے نمٹنے کے لیئے تمام ممالک میں اسٹریٹجک تعاون کی ضرورت ہے۔
امن مشق کے اختتامی سیشن کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سری لنکن نیول چیف اور زمبابوے کے آرمی چیف سے ملاقاتیں بھی ہوئیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15617 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9264 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5470 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C