پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دفاعی تعاون اور جنگی طیاروں کی فروخت
👁️ 189 بار دیکھا گیا
پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دفاعی تعاون اور جنگی طیاروں کی فروخت
اسلام آباد (ڈیلی اردو)پاکستان اور بنگلا دیش کی فضائیہ کے سربراہان نے اسلام آباد میں ایک انتہائی اہم ملاقات کی ہے۔ ان مذاکرات میں دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی معاہدے پر بات چیت ہوئی، جس کے تحت بنگلا دیش کو جے ایف۔17 تھنڈر لڑاکا طیارے فروخت کیے جانے کا امکان ہے۔
فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان کے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور ان کے بنگلا دیشی ہم منصب حسن محمود خان نے چین کے ساتھ مشترکہ طور پر تیار کردہ ملٹی رول جنگی طیارے جے ایف۔17 تھنڈر کی خریداری پر تفصیلی بات چیت کی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے، ’’اس دورے نے پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان مضبوط تاریخی روابط کو اجاگر کیا ہے، جبکہ یہ دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے اور طویل مدتی اسٹریٹیجک شراکت داری قائم کرنے کے مشترکہ عزم کا بھی عکاس ہے۔‘‘
پاکستان کی فوج نے کہا کہ بنگلا دیش کو سُپر مشاق ٹرینر طیارے بھی جلد فراہم کیے جائیں گے اور اس کے ساتھ ساتھ تربیت اور طویل المدتی تعاون بھی فراہم کیا جائے گا۔
حالیہ کچھ عرصے سے پاکستان اپنے ہتھیاروں کی برآمد بڑھا رہا ہے۔ پاکستان حال ہی میں جے ایف۔17 طیاروں کی فراہمی کے معاہدے آذربائیجان اور لیبیا کے ساتھ بھی کر چکا ہے۔
منگل کو پاکستان کے وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستانی ہتھیاروں کی صنعت کی کامیابی ملکی معاشی صورتحال کو تبدیل کر سکتی ہے۔ خواجہ آصف نے براڈکاسٹر جیو نیوز سے گفتگو کے دوران کہا، ’’ہمارے طیاروں کا امتحان ہو چکا ہے اور ہمیں اتنے آرڈر مل رہے ہیں کہ شاید چھ ماہ میں پاکستان کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی ضرورت نہ رہے۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15617 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9264 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5470 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C